Gobi Paratha Recipe in Urdu

Gobi Paratha
Recommended By Chef 00.25 To Prep
As Desired Servings 00.25 To Cook
Tips About Recipe 726 Views
0 Comments

گوبھی پراٹھا

اجزاء:
•1 کپ_____ گندم (گیہوں) کا آٹا
•1 چائے کا چمچ_____ آئل
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•2 کھانے کے چمچ_____ آئل
•1 کپ_____ پھول گوبھی کدو کش کردہ
•1 چائے کا چمچ_____ زیرہ
•1 کپ_____ پیازکٹے ہوئے
•1 چائے کا چمچ_____ سبز مرچیں کٹی ہوئی
•1 کپ_____ دھنیا کٹا ہوا

تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کریں
معقول مقدار میں پانی استعمال کرتے ہوئے انہیں ایک نرم اور ہموار گوندھے ہوئے آٹے کی شکل میں گوندھ لیں
آٹے کو 5 مساوی حصوں میں تقسیم کریں
ایک جانب رکھ دیں1
ایک پین میں آئل گرم کریں
آئل میں زیرہ شامل کریں
زیرہ جب چٹخنے لگے تب اس میں پیاز اور سبز مرچیں شامل کریں
دوبارہ 30 سیکنڈ تک بھونیں
پھول گوبھی اور نمک شامل کریں
تھوڑا سا پانی چھڑکیں اور پکائیں حتیٰ کہ تین چوتھائی پک کر تیار ہو جائے
دھنیا شامل کریں اور بخوبی مکس کریں
بھرائی کو 5 مساوی حصوں میں تقسیم کریں
ایک جانب رکھ دیں
گوندھے ہوئے آٹے کے ایک حصے کو 75 ملی میٹر (3 انچ) قطر کے دائرے کی شکل دیں
حصول مقصد کے لیے گندم کا آٹا (خشکا) استعمال کریں
اس دائرے کے درمیان میں گوبھی کی بھرائی کا ایک حصہ رکھیں
تمام اطراف درمیان میں باہم اکٹھی کریں اور مضبوطی کے ساتھ بند کر دیں
دوبارہ 150 ملی میٹر (6 انچ) قطر کے دائرے کی شکل دیں
حصول مقصد کے لیے گندم کا آٹا (خشکا) استعمال کریں
ایک گرم توے پر پکائیں
پکانے کے لیے تھوڑا سا آئل استعمال کریں
اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ دونوں سائیڈیں سنہری براوؤن رنگت اختیار کرجائیں
بقایا گوندھے ہوئے آٹے اور بھرائی کے ساتھ دہرائیں اور بقایا 4 عدد پراٹھے تیار کریں
گرما گرم کھانے کے لیے پیش کریں

Posted By: Shumaila, karachi

Find out the Gobi Paratha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Breakfast Menu. Gobi Paratha is very famous in desi people. At KFoods you can find Gobi Paratha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gobi Paratha

Gobi Paratha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Breakfast Menu.

مزید بریک فاسٹ فوڈز ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment