Gajar Ka Halwa Tart Recipe in Urdu

Find delicious Gajar Ka Halwa Tart recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Gajar Ka Halwa Tart recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Gajar Ka Halwa Tart recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Gajar Ka Halwa Tart
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

5223 Views 0 Comments

گاجر کا حلوہ ٹارٹ
اجزاء:
ٹارٹ بنانے کے اجزاء:
میدہ…. 2کپ
نمک…. 1چائے کا چمچ
مکھن ….3کھانے کے چمچ
پانی…. حسبِ ضرورت
حلوہ بنانے کے اجزاء:
گاجریں ….2کلو
دودھ….. 1اورآدھا لیٹر
گھی ….آدھا کپ
چینی…. 1کپ
کھویا….. 1کپ
الائچی پاؤڈر ….1چوتھائی چائے کا چمچ
بادام ….1چوتھائی کپ
پستہ…. 1چوتھائی کپ
کاجو…. 1چوتھائی کپ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
ترکیب:
ٹارٹ بنانے کی ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، نمک اور مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کرنرم ڈو گوندھ لیں اور بیس منٹ فریج میں رکھ دیں۔
اب ڈو کو بیل کر سانچے کے سائز کے مطابق کٹر کی مدد سے کاٹ لیں۔
پھر ٹارٹ کو مکھن سے گریس کریں اور اس میں ڈوڈال کر کانٹے کی مدد سے
اب پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی درجہ حرارت پر بیس سے پچیس منٹ بیک کرلیں، ٹارٹ تیار ہے۔
گاجر کا حلوہ بنانے کی ترکیب:
گاجروں کو چھیل کر کاٹ لیں او ر سائیڈ پررکھ دیں۔
اب ایک پین میں گاجریں اور دودھ ڈال کر ابال لیں اور ہلکی آنچ پر مکس کرلیں۔
پھرگاجروں کو دودھ میں تب تک پکائیں جب تک دوددھ خشک ہوجائے۔
اب تیز آنچ پر پکائیں اور چمچ سے ہلاتے رہیں۔
پھر اس میں چینی، گھی اور الائچی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب تیز آنچ پر مسلسل ہلاتے رہیں اور آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔
پھر کھویا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، حلوہ تیار ہے۔
اب ایک دوسرے پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے دو سے تین منٹ خشک میوے روسٹ کر لیں۔
پھر تیار کئے ہوئے ٹارٹ میں حلوہ ڈالیں اور اس پر خشک میوے چھڑک دیں۔
مزیدار گاجر کا حلوہ ٹارٹ تیار ہے۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Gajar Ka Halwa Tart Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Gajar Ka Halwa Tart is very famous in desi people. At KFoods you can find Gajar Ka Halwa Tart and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gajar Ka Halwa Tart

Gajar Ka Halwa Tart in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments