Dhaga Kabab Recipe in Urdu

Find delicious Dhaga Kabab recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Dhaga Kabab recipe is one of the common and most searched dishes in the Barbeque recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Dhaga Kabab recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Dhaga Kabab
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2858 Views 0 Comments

دھاگہ کباب
اجزاء:
گائے کا قیمہ ایک کلو

کچا یا پکا پپیتا ایک پاءو

نمک ایک کھانے کا چمچ

بگھار (تلی ہو ئی پیاز) ایک پاءو

تیل ایک کپ

گرم مصالحہ چار کھانے کے چمچ

باریک کٹا لہسن دو کھانے کے چمچ

باریک کٹا ادرک دو کھانے کے چمچ

پیپلی چار عدد

ہر مرچ چھ عدد

کٹی لال مرچ تین کھانے کے چمچ

ہلدی ایک کھانے کا چمچ

بیسن چھ کھانے کے چمچ

جاءفل جا وتری ایک چائے کا چمچ

چربی ایک پاءو
ترکیب:
قیمہ میں پپیتا لگا کر رات بھر کے لئے رکھ دیں ،یا د رہے اگر آپ کچا پپیتا استعمال کر رہیں ہیں تو اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر قیمہ میں شامل کریں کبھی بھی باریک پیس کر شامل نہیں کریں کیونکہ اس طرح کچے پپیتے کی کڑواہٹ اس میں شامل ہو سکتی ہے اور پھر جب کباب بنانے ہو تو کچے پپیتے کے ٹکڑوں کو نکال دیں ، اگر پکا پپیتا شامل کر رہیں ہیں تو اس کا چھلکا اتار کر ٹکڑوں میں کاٹ کر استعمال کریں یہ قیمہ کے ذائقہ کو مزید بہتر کر دے گا ۔ ایک پاءو بگھار تیار کرنے کے لئے تقریباً آدھاکلو پیاز کو کاٹ کر فرائی کریں اس طرح ایک پاءو بگھار تیار ہو جائے گا ۔ اب گرائنڈر میں پیپلی،گرم مصالحہ اورجاءفل جاوتری ڈال اچھی طرح باریک پیس لیں ۔ اب قیمہ میں بگھار،ہری مرچیں ،ہلدی ،نمک،کٹی لال مرچ،لہسن،ادرک،چربی،بیسن،گرائنڈر میں پسا مصالحہ سب شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اب اسے قیمہ پیسنے کی مشین سے ایک سے دو بار نکال لیں تاکہ یہ اچھی پس کر تمام مصالحہ ایک جان ہو جائے ۔ اب ہاتھ کو پانی سے تر کر کے سیخوں پر قیمہ کے کباب بنا کر لگائیں اور دھاگہ کو اچھی طرح مگر ہلکے ہاتھوں سے لگائیں یہ دھاگہ قیمہ کے اوپر لگا رہے اندر پیوست نہیں ہونا چاہئے ورنہ یہ پکتے وقت گر سکتے ہیں اب اس پر تیل اچھی طرح لگا ئیں ، انگیٹھی میں سلگتے کوئلوں پر انہیں رکھ پکائیں اور بار بار پلٹنے سے گریز کریں پہلے دو منٹ تک ایک طرف سے پکا لیں پھر دوسری طرف سے یہ تقریاباً آٹھ سے دس منٹ میں تیار ہو جائیں گے اور تیل بھی ساتھ ساتھ لگاتے جائیں لیجئے مزیدار دھاگہ کباب تیار ہیں اسے ہری چٹنی اور پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں ۔
Posted By: Hina, Karachi

Find out the Dhaga Kabab Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Barbeque. Dhaga Kabab is very famous in desi people. At KFoods you can find Dhaga Kabab and all the urdu recipes in a very easiest way.

Dhaga Kabab

Dhaga Kabab in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Barbeque.

Reviews & Comments