دال ڈھو کلی
اجزاء:
• آٹا_____ 1 کپ
• نمک_____ چٹکی بھر
• ہلدی پاؤڈر_____ چائے کا چمچ
• اجوائن_____ 1 چائے کا چمچ
• ارہر کی دال_____ 1 کپ
• ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ
• چلی پاؤڈر _____ 1چائے کا چمچ
• دھنیا پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
• املی کے پتے_____ 2 چائے کے چمچ
• جاگری_____ 1چائے کا چمچ
• ادرک (کٹا ہوا) _____ 1 چائے کا چمچ
• کڈی پتے_____ 8سے10عدد
• ہری مرچ_____ 1 عدد کٹی ہوئی
• تیل_____ 2 چائے کے چمچ
• رائی_____ 1 چائے کا چمچ
• میتھی دانہ_____ 1چائے کا چمچ
• ہرا دھنیا_____ سجاوٹ ، گارنش کے لئے
ترکیب:
اجوائن, ہلدی, پاؤڈر, نمک آٹا تمام اجزاء کے ساتھ گوندھ کر چپاتی بنانے کے انداز میں رول کر لیں۔
پھر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر محفوظ کر لیں۔
دال کو ہلدی اور دھنیا پاؤڈر کے ساتھ چار کپ پانی میں ڈال کر 10منٹ تک پریشر ککر میں پکائیں ۔
چلی پاؤڈر شامل کر لیں۔
دال کو اچھی طرح ہلائیں اور جب گل جائے تو املی کی پیسٹ، ادرک، کری پتے ،جاگری اور ہری مرچ ڈال کر دو منٹ تک پکائیں۔
اس کے بعد ڈھوکلیاں دال میں ڈال کر پانچ منٹ تک اُبلنے دیں۔
ایک چھوٹے فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے رائی ،میتھی ،دانہ اور ہنگ ڈالیں۔
جب وہ جوش کھانا بند کر دیں تو انھیں دال میں ڈال دیں۔
دو منٹ تک پکنے دیں اور پھر چولہے سے اتار لیں ۔
ہرے دھنیے سے گارنش کر کے گرم گرم پیش کر یں۔
Posted By: Saima, Islamabad