پہلے دو عدد چکن بریسٹ کو جولین کاٹ لیں اور پالک کو بھی باریک کاٹ لیں ۔
اب تیل گرم کرکے پالک کو کرسپی فرائی کرلیں اور نکال کر ایک طرف رکھ دیں ۔
پھر چکن کو تھوڑا سا نمک اور ہلکی سی کالی مرچ کے ساتھ میری نیٹ کرکے اسی تیل میںفرائی کریں ۔
جب چکن گولڈن ہوجائے تو اس کو بھی نکال کر ایک طر ف رکھ دیں ۔
اب دو عدد ٹماٹر ، ایک عدد کھیرا اور آدھا پھو ل آئس برگ کو باریک سلائس کرلیں ۔
ایک پیالے میں تمام سبزیاں اور چکن ڈال دیں ۔
ان پر نمک ، پسی کالی مرچ ، مایونیز ، چینی ڈال کر مکس کریں ۔
اوپر سے 25گرام کٹے ہوئے باداموں سے گارنش کرکے سرو کریں ۔