ڈبل بوائلر (double boiler) میں پانی ہلکی آنچ (low heat) پر اُبال (boil) لیں اور چاکلیٹ (chocolate) کو اچھی طرح سے میلٹ (melt) کرلیں۔
پھر ایک برتن (bowl) میں نکال کر تھوڑا سا ٹھنڈا (cold) کرلیں۔
اب اس میں بسکٹس (biscuits) شامل کرکے مکس (mix) کر دیں۔
ایک دوسرے برتن (bowl) میں مکھن اور چینی کو بیٹر (batter) کے مدد سے تھوڑا سا بیٹ (beat) کرلیں۔
پھر اس میں انڈا شامل کرکے اچھی طرح بیٹ (beat) کرلیں۔
اب اس مکھن کے مکسچر (mixture) کو چاکلیٹ (chocolate) میں شامل کریں اور ساتھ ہی کوکو پاؤڈر (coco powder) شامل کرکے اچھی طرح مکس (mix) کرلیں۔
اب اس سارے مکسچر (mixture) کو چاہیں تو کسی ڈِش (dish) میں ڈال کر یا ایلومینیم کے ورق (aluminum foil) میں لپیٹ کر دو گھنٹے کے لئے فریج (fridge) میں رکھ کر جما لیں۔
مزیدار کولڈ چاکلیٹ رول (cold chocolate roll) تیار ہیں۔