ایک پین میں 250گرام کھویا ، 1-1/2کپ دودھ ، 3/4کپ چینی اور 2چائے کا چمچہ کوکو پاﺅڈر ملا کر آدھا گھنٹہ پکائیں ۔ یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہوکر پین کے کنارے چھوڑ دے ۔
پھر چولہے سے ہٹا کر 1کپ پساکھوپرا اور 1/2چائے کا چمچہ پسی الائچی شامل کردیں ۔ تیار حلوہ گریس کی ہوئی پلیٹ یا ٹِن میں نکالیں ، 1/2کپ بلانچ کیے ، کٹے بادام لگا کر دبائیں اور فریج میں سیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں ۔ چوکور یا ڈائمنڈ ٹکڑوں میں کاٹ کر ٹھنڈ ا سرو کریں ۔