ایک پین میں کھویا، دودھ، چینی اور کوکو ڈال کراتنا پکائیں کہ مکسچر گاڑھا ہو کے سائیڈز چھوڑ دیں۔ اس میں تیس منٹ لگیں گے۔ اب چولہے سے ہٹا کر کھوپرا اور الائچی پاؤڈر شامل کردیں۔ گریس پروف ٹرے یا ٹن میں ڈال کر اوپر سے کٹے ہوئے بادام ڈال کر ہلکا سا پریس کردیں۔ فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کردیں۔ اسکوائر یا ڈائمنڈ کی شکل میں کاٹ کر ٹھنڈا سرو کریں۔