225 گرام ڈارک چاکلیٹ کو ٹیمپر کرلیں۔ ایک ٹرے حسب ضرورت کوکو پاؤڈر پھیلا دیں۔ تین کپ بادام کو بھون کر کیریملائز کرلیں۔ اب ایک پیالے میں بھون کر کیریملائز کیے بادام اور ٹیمپر کی ہوئی چاکلیٹ ڈال کر اسپیچو لا سے اچھی طرح مکس کرلیں۔ بادام پر چاکلیٹ اچھی طرح کوٹ ہوجائے تو کوکو پاؤڈر پر پھیلا دیں اور اچھی طرح کوٹ کرلیں۔