چاکلیٹ بسکٹ کو دو پلاسٹک شیٹ کے درمیان میں رکھ بیلن کی مدد سے چورا کر لیں، لیکن وہ زیادہ بریک نہ ہو تاکہ کھاتے وقت بسکٹ کا ذائقہ محسوس ہو۔ کوکنگ چاکلیٹ کے چھوٹے ٹکرے کر کے ایک شیشے کے پیالے میں ڈالیں اور ساتھ ہی اس مین فریش کریم اور ماجرین یا مکھن شامل کریں۔ اس پیالے کو گرم پ-انی پر رکھ کر اس مین لکڑی کا چمچ چلائیں، آہستہ آہستہ چاکلیٹ کے ٹکڑے پگھل کر تمام چیزوں کے ساتھ یکجان ہو جائیں گے۔ براؤن شوگر میں دو کھانے کے چمچ پانی ملا کر ہلکی آنچ پر پکا کر شیرہ بنالیں۔ کوکنگ چاکلیٹ والے میکسچر میں شیرہ اور بسکٹ کا چورا ڈال کر لکڑی کے چمچ سے اچھی ملائیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ ایک چاےئ کا چمچ بھر کر اس میکسچر کا لین اور اس کع دونوں ہاتھوں کے بیچ میں رکھ کر بال کی شکل میں رول کر لیں۔ پلیٹ میں چاکلیٹ اسپر نکلز نکال کر رکھیں اور بنائیں ہوئے بالز کو اس میں رول کر لیں۔ ان کو آدھے سے ایک گھنٹے کے لئے فریگ میں رکھ دیں پھر اسے پلیٹ میں نکال کر سرو کریں۔