موٹے پیندے کی دیگچی میں گھی گرم کر یں
لونگ اور الائچی ڈال کر انہیں فرائی کر یں حتیٰ کہ کڑ کڑانے لگیں
پیاز ڈال کر تھوڑی دیر ہلائیں
پھر لہسن، ادرک اور سبز مرچ ڈال کر مزید 30سیکنڈ تک ہلائیں تاکہ تمام اجزاء اچھی طرح گھی میں شامل ہو جائیں
پانی کا ایک کپ ڈال کر گرم کر یں, پانی ابلنے لگے
پانی کو خشک ہونے دیں
اس کے بعد میتھی ڈال دیں
نصف کپ پانی ڈال کر اسے بھی خشک ہونے دیں
اس کے بعد تمام اجزاء کو بھونتی رہیں تاکہ سنہرے ہو جائیں
اب گوشت میں دہی، سرخ مرچ، ہلدی اور نمک ڈال دیں اور ہلائیں تاکہ وہی سالن میں تحلیل ہو جائے
اب ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر پکائیں حتیٰ کہ گوشت نرم ہو جائے اور گھی اوپر آجائے
چکن میتھی تیار ہے