چاول ابالتے وقت اس میں چمچ ہر گز نہ چلائیں کیونکہ ۔۔ مشہور شیف کے بتائے ہوئے کھانا بنانے کے وہ پروفیشنل طریقے جو خواتین کو ذائقہ دار کھانا پکانے میں مدد دیتے ہیں

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our چاول ابالتے وقت اس میں چمچ ہر گز نہ چلائیں کیونکہ ۔۔ مشہور شیف کے بتائے ہوئے کھانا بنانے کے وہ پروفیشنل طریقے جو خواتین کو ذائقہ دار کھانا پکانے میں مدد دیتے ہیں, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this چاول ابالتے وقت اس میں چمچ ہر گز نہ چلائیں کیونکہ ۔۔ مشہور شیف کے بتائے ہوئے کھانا بنانے کے وہ پروفیشنل طریقے جو خواتین کو ذائقہ دار کھانا پکانے میں مدد دیتے ہیں is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

خواتین کھانا بنانے کے لئے پروفیشنل طریقے ڈھونڈھتی رہتی ہیں اور اسی لئے کے فوڈز میں ہم بھی آپ کو مختلف شیف کی بتائی گئی ذائقہ دار ٹپس بتاتے ہیں تاکہ آپ کے کھانے بھی جو کھائے وہ کھاتا رہ جائے۔ لیکن بعض اوقات کھانے بناتے وقت خواتین ایسی غلطیاں بھی کر جاتی ہیں جو انہیں خود بھی معلوم نہیں ہوتی ہیں، البتہ وہ نقصان دہ ہوتی ہیں۔ آئیے آپ کو کھانا بنانے کے پروفیشنل طریقے بتاتے ہیں:

٭ نوڈلز بناتے وقت:

نوڈلز بناتے وقت آپ ان کو ابالتی ہیں تو ساتھ میں آئل ڈالیں اور ایک چمچ لیموں کا رس ڈال کر چمچ کی مدد سے ہلاتے رہیں، اس طرح نہ تو یہ چپکتے ہیں اور نہ ہی ٹوٹتے ہیں۔
٭ نوڈلز کو ابالتے وقت ان کا پانی پھینک کر چھان لیتے ہیں جبکہ اگر اسی پانی کو آپ نوڈلز ساس بنانے میں استعمال کریں تو یہ بہت لچکدار اور گاڑھا بنتا ہے۔ جس سے کھانے کا ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے۔

٭ چاول ابالتے وقت:

چاول ابالتے وقت اس میں بار بار چمچ نہ چلائیں، بلکہ ان کو پانی میں ڈال کر ابلنے دیجیئے اور پھر پانی سے نتھارنے کے بعد دم لگا دیجیئے، بار بار چمچ چلانے سے چاول ٹوٹ جاتا ہے اور اس میں لیس بن جاتا ہے۔

٭ گوشت:

فریزر سے نکلا ہوا گوشت فوری نہ پکائیں بلکہ ان کو ایک رات قبل نکال کر رکھیں تاکہ ان کی برف مکمل طور پر نکل جائے اور پھر مصالحہ لگا کر بنائیے، یہ زیادہ مزیدار بنے گا۔

٭ کھانا چکھ لیں:

کھانا بناتے وقت نمک کا اصل اندازہ کرنے کے لئے پکاتے وقت چکھ لیجیئے، اس طرح آپ کو کھانا بننے کے بعد نمک اوپر سے ڈالنا نہیں پڑے گا۔

٭ پین:

ٹھنڈا کھانا پین میں نہ رکھیں، اس سے وہ مزید فیٹ بڑھانے کا باعث بنتا ہے، لہٰذا پہلے پین کو گرم کریں اچھی طرح اور پھر کھانا اس میں ڈالیں تاکہ مزید فیٹ نہ بڑھے۔

By Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2596 Views   |   17 Mar 2023
Related Recipes
Reviews & Comments