Chicken Khara Masala Recipe in Urdu

Chicken Khara Masala

چکن کھڑا مصالحہ

اجزاء:
چکن : ایک کلو
پیاز : باریک املیٹ کی طرح کٹی ہوئی
پیاز : باریک کٹی تلنے کے لئے
ٹماٹر : آٹھ سے دس عدد
لہسن : آٹھ سے دس جوئے (باریک چوپ)
ادرک : دو ٹکڑے
بڑی الائچی : تین عدد
چھوٹی الائچی : پانچ عدد
دار چینی : چار سے پانچ ٹکڑے
سفید زیرہ : ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ثابت : بیس سے پچیس دانے
ثابت لال مرچ : تین سے چار عدد
نمک : حسب ذائقہ
ہر ی مرچ : پانچ سے چھ عدد (باریک کٹی ہوئی
لونگ : پانچ سے چھ عدد
تیل : ایک کپ

تیار کرنے کا دورانیہ : 15منٹ
پکانے کا دورانیہ : 45سے50منٹ
6سے 8آٹھ افراد کے لئے
سب سے پہلے ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اس کے بعد ایک پیاز گولڈن براﺅن فرائی کرکے نکال لیں ۔ اس تیل میں چکن پانچ منٹ تک فرئی کریں اور اس کو بھی نکال لیں۔
پھر اس تیل میں پیاز ، ٹماٹر ، ادرک ، لہسن کٹاہوا، ثابت گرم مصالحہ ، ثابت لال مرچ ڈال کر پکائیں ، اور نمک بھی شامل کرلیں ۔
جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائے تو اس کو بھون لیں اور اس میں تلی ہوئی چکن ڈال کر مکس کریں اور ہلکی آنچ پر چکن گلنے کے لئے رکھ دیں ۔
جب چکن گل جائے تو اس میں تلی ہوئی پیاز شامل کرلیں اور پانچ منٹ تک بھو ن لیں ۔ اس کے بعد کٹی ہوئی ہری مرچ اور ایک گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔
مزیدار چکن کھڑا مصالحہ تیار ہے ۔
ڈش میں نکال کر ہرا دھنیااوپر سے ڈال دیں اور گرم گرم نان کے ساتھ کھائیں ۔
نوٹ ؛ اگر چاہیں تو ٹماٹر کے چھلکے بھی اُتار کے ڈال سکتے ہیں ۔
ہری مرچ اپنی مرضی کے مطابق کم کی جاسکتی ہیں ۔

Posted By: seema Aleem, Karachi

Find out the Chicken Khara Masala Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Khara Masala is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Khara Masala and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Khara Masala

Chicken Khara Masala in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

the Chicken Khara Masala recipe is really superb and cannot be beaten by taste. actually all chicken recipes are superb but Chicken Khara Masala is very special. generally my mom cooks the food but whenever i cook, i choose my favorite dishes like this one.

Feb 20, 2017 Farwah Quetta

Leave Comment