چکن فرائیڈ اسٹیک ود گریوی
اجزاء:
چکن اسٹیک ۔چھ عدد
میدہ ۔ڈیڑھ پیالی
انڈے ۔چار عدد
نمک۔ حسبِ ذائقہ
سیاہ مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
سرخ مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)
دودھ۔ ڈیڑھ پیالی
پارسلے۔ گارنشنگ کےلئے (کٹے ہوئے)
ویجیٹبل آئل۔ آدھی پیالی
ترکیب:
اسٹیکس کو چھری یا کانٹے کی مدد سے گود لیں اور ٹرے میں رکھیں۔اب نمک اور سیاہ مرچ ملا دیں۔پھر پیالے میں میدہ اور کُٹی ہوئی مرچ ملا لیں اور علیحدہ پیالے میں انڈے پھینٹ لیں۔اسٹیکس کو پہلے میدے سے کوٹ کریں پھر انڈوں کو ڈپ کرکے دوبارہ میدے سے کوٹ کریں۔اب بڑے فرائنگ پین میں آئل گرم کریں اور احتیاط سے اسٹیکس ڈال دیں، اسٹیکس دونوں اطراف سے گولڈن ہونے چاہئے۔ آئل سے نکال کر جاذب کاغذ پر رکھیں۔ پین میں دو کھانے کے چمچ آئل گرم کرکے بچے ہوئے میدے کے مکسچر کے تین کھانے کے چمچ آئل میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔
پیسٹ گولڈن براؤن ہو جائے تو ایک ایک چمچ دودھ شامل کرتے جائیں۔
گریوی گاڑھی سوس کی طرح بن جائے تو حسبِ ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ ڈالیں۔
سرونگ ڈِش میں اسٹیکس رکھ کر اوپر سے گریوی ڈال دیں اور پارسلے چھڑک دیں۔
آخر میں تلی ہوئی اسٹیک اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
چکن فرائیڈ اسٹیک ود گریوی
Posted By: Daniyal, Lahore
Add Your Recipe