Chicken Broast Recipe in Urdu

Chicken Broast

چکن بروسٹ

اجزاء:
•مرغی_____ 1 عدد چھ پیس کرلیں
•میدہ_____ آدھ کپ
•کارن فلور_____ آدھ کپ
•انڈہ_____ 1 عدد
•بیکنگ پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•سیاہ مرچ_____ 1 چائے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی
•آلو کے چپس_____ 1 کپ
•کارن فلیکس_____ 1 کپ
•سویاسوس_____ 2 کھانے کے چمچ
•سرکہ_____ 2 کھانے کے چمچ
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•گھی_____ حسبِ ضرورت
مرغی میں نمک، سیاہ مرچ، لال مرچ، سویاسوس اور سرکہ لگا کر پانچ سے چھ گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
پھر اسے اسٹیم کرلیں۔
اب میدہ، کارن فلور، انڈا، بیکنگ پاؤڈر اور ٹھنڈا پانی ایک چوتھائی کپ ملا کر پیسٹ بنالیں۔
اب اس میں لال مرچ پسی ہوئی ملا دیں۔
آلو کے چپس اور کارن فلیکس لیں اور دونوں کو گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔
اب ایک ایک پیس بیٹر میں ڈبوئیں۔
اس کے بعد چپس اور کارن فلور کا چورا لگا کر گھی میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
تیار ہونے پر فرائز اور کولسلا کے ساتھ سرو کریں۔

Posted By: Noman, Lahore

Find out the Chicken Broast Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Broast is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Broast and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Broast

Chicken Broast in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment