ایک پیالے میں مرغی کے ٹکڑے، سکہ، لال مرچ، پپیتا اور نمک ملا کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
ایک ڈبے میں بروسٹ مصالہ ڈالیں، اس میں مرغی کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح سے ہلائیں۔ مرغی کے ٹکڑوں کو انڈے میں لپیٹ کر دوبارہ دبے میں ڈال کر ہلائیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کر کے مرغی کے ٹکڑے اس مین ڈالیں اور ڈھکن ڈھانک کر ہلکی آنچ پر سنہری رنگ آنے تک پکائیں۔
مزیدار بروسٹ سلاد کے پت اور پیاز سے سجا کر پیش کریں۔
بروسٹ مصالہ بنانے کے لئے:
میدہ 2 پیالی ، چاول کا آٹا 2/1 پیالی اور کارن فلور2/1
پیالی چھان کر بیلنڈر میں ڈالیں۔
اس میں چکن پاؤڈر 4 کھانے کے چمچے، گارلک پاؤڈر 2 کھانے کے چمچے، پسی ہوئی سفید مرچ چار کھانے کے چمچے، چائنیز نمک 2 کھانے کے چمچے اور نمک 2 کھانے کے چمچے شامل کرکے یکجان کرلیں اور حسب ضرورت استعمال کریں۔