Cake Rusk Recipe in Urdu

Find delicious Cake Rusk recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Cake Rusk recipe is one of the common and most searched dishes in the Sweets & Cakes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Cake Rusk recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

4909 Views 0 Comments

کیک رسک
اجزاء:
شام کی چائے کے ساتھ کچھ کھانے پینے کا دل نہ چاہے یہ تو ممکن ہی نہیں، کوئی چائے بسکٹ کھاتا ہے تو کوئی چائے کے ساتھ پاپ کارن یا دال سیوو کھالیتا ہے۔ کچھ لوگ چائے کیساتھ کیک رسک یا بیکری کے بنے ہوئے بسکٹس اور کھارے کھالیتے ہیں۔
آج کی چائے کے ساتھ آپ بھی تازہ اور فریش کیک رسک کھا سکتے ہیں وہ بھی گھر میں سادے چولہے پر بنے ہوئے۔ شیف روبی جو یوٹیوب پر اپنے کوکنگ چینل کے ذریعے دنیا بھر کے کھانوں کی ریسیپی بنانی سکھاتی یں، چلیے آج انہی کی ریسیپی سے بتاتے ہیں آپ کو بہترین اور خستہ کیک رسک گھر پر بنانے کا طریقہ ۔۔

شیف روبی کا رسک کیک بنانے کا طریقہ:

اجزاء:

1 کپ میدہ،
4 چمچ آٹا،
2 چمچ پاؤڈر والا خُشک دودھ
3 انڈے،
1 ویکس پیپر،
1 بیکنگ ڈش،
3 چمچ مکھن،
1 چمچ ونیلا ایسنس،
3 چمچ بیکنگ پاﺅڈر،
آدھا چائے کا چمچ نمک،
1 کپ چینی پاؤڈر،
1 چمچ اورنچ فوڈ کلر،
1 کپ آئل۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے آٹے، بیکنگ پاؤڈر، چینی، میدہ، خشک دودھ، آئل، مکھن اور انڈوں کو اچھی طرح مکس کرکے گاڑھا سا مکسچر تیار کرلیں۔ اس کو بلینڈر میں بھی مکس کرسکتی ہیں اور چاہیں تو ہاتھ سے پھینٹ لیں۔
٭ جب یہ تمام چیزیں اچھی طرح پھینٹ لیں تو ایک بیکنگ ڈش میں سب سے پہلے آئل کا سپرے کریں اور اس پر ویکس پیپر چپکادیں۔
٭ اب تیار کردہ گاڑھا مکسچر ویکس پیپر پر اس طرح رکھیں کہ یہ بالکل پلین ہو یعنی لیول برابر ہو۔
٭ اب ایک چولہے کو درمیانی آنچ پر جلائیں، اس پر ڈھکن والی کڑاہی یا نان سٹک پین رکھیں اور اس پین کے اندر چھننی رکھ لیں جس کے اوپر بیکنگ ڈش کو رکھیں اور ڈھکن ڈھک کر کم سے کم 55 منٹ کے لئے پکنے دیں۔
٭ پھر 1 گھنٹے کے بعد اس ڈھکن کو کھول کر ڈش باہر نکالیں اور ویکس پیپر کو ہٹا کر کیک کو نکال کر اس کے کیک رسک کے برابر ٹکڑوں میں کٹننگ کرلیں۔
٭ بیکنگ ڈش پر دوبارہ آئل کا سپرے کرکے ویکس پیپر رکھ دیں۔
٭ پھر کیک کے ان ٹکڑوں کو دوبارہ بیکنگ ڈش کے اندر رکھے ہوئے ویکس پیپر پر رکھیں اور اس کو 15 سے 20 منٹ کیلئے مزید نان سٹک پین میں رکھ دوبارہ چولہے پر درمیانی آنچ پر رکھ کر چھوڑ دیں۔
٭ لیجیے گھر کے بنے تازہ اور مزیدار خستہ کیک رسک گھر پر بن کر تیارہیں، اب ان کو چائے کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Cake Rusk Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sweets & Cakes. Cake Rusk is very famous in desi people. At KFoods you can find Cake Rusk and all the urdu recipes in a very easiest way.

Cake Rusk

Cake Rusk in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sweets & Cakes.

Reviews & Comments