کیک کے لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ لیجئے اور جس ڈش یا برتن میں کسٹرڈ ڈال کر جمانا ہو، اس میں کیک کے ٹکڑے چاروں طرف لگا دیجئے اور ایک ٹکڑا درمیان میں رکھ دیجئے۔دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب دودھ پک پک کر تین چوتھائی رہ جائے تو اس میں چینی ڈال دیجئے۔ کسٹرڈ پاؤڈر کو تھوڑے سے دودھ میں اچھی طرح گھول لیجئے اور پکتے ہوئے دودھ میں تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائیے اور ساتھ چمچہ بھی ہلاتے رہیے آگ دھیمی ہونی چاہیے ورنہ کسٹرڈ نیچے لگ جائے گا۔کسٹرڈ جب گاڑھا ہو جائے تو اسے کیک والے برتن یا ڈش میں اُلٹا دیجئے اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ جب کسٹرڈ اچھی طرح ٹھنڈا ہو جائے تو کریم کو خوب پھینٹ کر کسٹرڈ کے اوپر اس طرح ڈالیے کہ سارے کسٹرڈ پر سفید سفید کریم کی پتلی سی تہہ بن جائے اور نیچے سے کسٹرڈ بالکل نظر نہ آئے۔ لذیذ کیک کسٹرڈ تیار ہے۔