بریڈ رولز ود شامی کباب
اجزاء:
•شامی کباب _____ حسبِ ضرور
•سینڈوچ بریڈ_____ حسبِ ضرورت
•کریم چیز_____ 3چوتھائی کپ
•کیچپ_____ 1کپ
•مسٹرڈ پیسٹ_____ 1چائے کا چمچ
•مایو نیز_____ 1کھانے کا چمچ
•سبز چٹنی_____ آدھ کپ
•انڈے_____ 2عدد
•کھانے کا تیل_____ فرائی کے لئے
ترکیب:
ایک باؤل میں کریم چیز، کیچپ،مایونیز اورمسٹرڈ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب سینڈوچ بریڈ کے کنارے کاٹ کر بیل لیں۔
پھر اس پر سبز چٹنی، کریم چیز مکسچر اچھی طرح پھیلا کر ، تیار شامی کباب رکھیں اور سینڈوچ بریڈ کو رول کر لیں۔
اب تیار کئے ہوئے بریڈ رول کو انڈے میں کوٹ کر کے فرائی کر لیں۔
Posted By: samira, Islamabad
Add Your Recipe