Bread Roll Recipe in Urdu

Find delicious Bread Roll recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Bread Roll recipe is one of the common and most searched dishes in the Iftar Items recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Bread Roll recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Bread Roll
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1651 Views 0 Comments

بریڈ رولز
اجزاء:
ان دنوں ہر چیز پر ہی آگ لگ گئی ہے، نہ پھل سستے ہیں نہ ہی سبزیاں۔۔ اور تیل گھی کی قیمتیں تو آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ایسے میں افطار میں کچھ سستا بنانا خواتین کیلیئے تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔

اسی لیئے آج ہم آپ سے شئیر کر رہے ہیں بغیر انڈے اور بنا زیادہ تیل استعمال کئے، سستے بریڈ رولز بنانے کی ترکیب۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں
ترکیب:
۔ سب سے پہلے آلو (جتنے آپکو چاہیئں) اور مٹر کو ابال کر اسے ہلکے ہاتھوں سے میش کر کے رکھ لیں

۔ اب ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں1 چمچ زیرہ اور 1 درمیانے سائز کی پیاز کاٹ کر شامل کریں اور 1 منٹ تک پکائیں، اسکے بعد اس میں میش کیا ہوا آلو مٹر ڈال کر 1 منٹ تک مزید چمچ چلائیں

۔ پھر اس میں مصالحے شامل کریں (کالی مرچ، لال مرچ اور نمک) اپنے حساب سے، ساتھ ہی 1 چمچ کیچپ ڈال کر مصالحوں کے کچے پن کو ختم کرنے تک درمیانی آنچ پر پکائیں

۔ آخر میں اس میں مایونیز، ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کر کے ہلائیں اور چولہا بند کردیں

۔ ایک پیکٹ تازی سلائس لے کر اس کے کناروں کو کاٹ لیں اور بیلن کی مدد سے اسے ہلکے ہاتھوں سے بیل کر دبا دیں، اسکے بعد اس میں آلو کا مصالحہ بھر کے ایک کنارے پر پانی لگائیں اور احتیاط سے رول کردیں

۔ سارے رولز بنانے کے بعد فرائی پین میں ہلکا سا تیل ڈال کر اس میں ان رولز کو ہلکی آنچ پر سیکھ (روسٹ) لیں، مزیدار خستہ اور کرارے بریڈ رولز تیار ہیں
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Bread Roll Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Bread Roll is very famous in desi people. At KFoods you can find Bread Roll and all the urdu recipes in a very easiest way.

Bread Roll

Bread Roll in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

Reviews & Comments