قیمہ اور سبزی کے بریڈ رول
اجزاء:
بریڈ ----- بارہ سے پندرہ سلائس
قیمہ ----- ایک پاؤ ( قیمے میں آدھا چمچ نمک ، آدھا چمچ سرخ مرچ ،ایک چمچ ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ابال لیں اور اچھی طرح خشک کر کے تھو ڑے سے آئل میں فرائی کر لیں)
ایک کپ باریک کٹی بند گوبھی (لمبی لمبی قاشیں)
ایک کب باریک کٹا پیاز ( لمبی لمبی قاشیں)
ایک کپ مٹر ( ابال کر ہلکا سا فرائی کر لیں)
سبز مرچ ---- ٣ عدد باریک چاپ کی ہوئی
نمک ---- ایک چمچ
کالی مرچ ---- آدھا چائے کا چمچ
ایک سخت ٹماٹر ---- باریک کٹا ہوا
آئل --- فرائی کرنے کے لئے
بریڈ کرمز ----- ایک کپ
انڈہ ---- دو
ترکیب:
سب سے پہلے ڈبل ڑوٹی کے کنارے گیلی چھری سے کاٹ لیں۔ اور ان کو ایک ایک کر کے پانی میں ڈپ کر کے اچھی طرح سے نچوڑ لیں۔
اب ایک پین میں چار چمچ آئل گرم کریں اور اسمیں پیاز اور بند گوبھی ڈال کر فرائی کریں۔ نمک اور کالی مرچ بھی دال دیں۔ اور سبز مرچ بھی۔ ہلکا فرائی کر کے مٹر اور قیما شامل کر دیں۔ پانچ منٹ اور فرائی کریں۔ آخر میں ٹماٹر ڈال کر دو منٹ فرائی کریں۔ اور چولہے سے اتار لیں۔
اب ایک ایک سلائس لے کر اسمیں یہ مکسچر بھر کر رول بنا لیں۔ انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمز میں رول کر کے ڈیپ فرائی کر لیں۔ کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
قیمہ اور سبزی کے بریڈ رول
Posted By: Lubna Arshad, Lahore
Add Your Recipe