ماش کی بھنی ہوئی دال
اجزاء:
اجزا ۔۔۔ ۵ لوگوں کے لئے
پیاز ۔۔۔ ۱ عدد، باریک کٹا ہوا
ادرک ۔۔۔ ۰ ٹکڑے
لہسن ۔۔۔ ۱ بڑا چمچ
ٹماٹر ۔۔۔ ۲ عدد
نمک ۔۔۔ ۱ چمچ، یا حسب ذیئقہ
پسا ہوا دھنیا ۔۔۔ دیڑھ چمچ
پسا ہوا زیرہ ۔۔۔ دیڑھ چمچ
پسی لال مرچ ۔۔۔ ادھا چمچ، یا حسب ذیئقہ
ثابت زیرہ ۔۔۔ ۱ چمچ
ہلدی ۔۔۔ادھا چمچ
ماش کی دال ۔۔۔ ۱ کپ
مکھن ۔۔۔ گارنش کے لئے
دھنیا ۔۔۔ گارنش کے لئے
ہری مرچیں ۔۔۔ گارنش کے لئے
تیل ۔۔۔ حسب ضرورت
ترکیب:
۔۔۔ دال کو سب سے پہلے اچھی طرح صاف کر کہ ۱ گھنٹے کے لئے بھگو دیں
۔۔۔ کچھ تیل کو پتیلی میں گرم کر لیں اور اس میں پیاز، ادرک اور لہسن شامل کر لیں۔ ینہے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
۔۔۔ ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کر لیں۔ اسکو اپ اچھی طرح بھونین، یہاں تک کہ ٹماٹر اور پیاز سب ایک ساتھ گھل مل جائں اور تیل اوپر ا جائے
۔۔۔جب مصالحہ تیار ہو جائے تو ماش کی دال کہ ڈرین کر کہ شامل کر لیں۔ ساتھ میں ۲ کپ پانی ڈال کہ ابالے تک لے ائین اور پھر ڈھک کہ ہلکی انچ پے پکائن ۲۰ ۲۵ منٹ کے لئے یہاں تک کہ دال گل جائے۔
۔۔۔ گارنش کے لئے دھنیا، یری مرچین اور مکھن ڈال لیجئے اور گرم روٹی کے ساتھ سرو کیجئے۔
Posted By: simran, karachi