بھنا قیمہ
اجزاء:
گائے کا قیمہ: 500 گرام
پیاز: 2 عدد
ٹماٹر: 2 عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
کُٹا دھنیا اور زیرہ: 2 کھانے کے چمچ
مکس ثابت گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ
لیموں کا رس: 1 چائے کا چمچ
پسی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ
ہلدی، ½ چائے کا چمچ
ہرا دھنیا: حسبِ ضرورت
پیاز، کھیرا: سرونگ کے لئے
کٹک بن: سرونگ کے لئے
ترکیب:
تیل گریم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں کہ گولڈن براؤن ہو جائے، پھر اس میں قیمہ ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، ثابت گرم مصالحہ، دھنیا اور زیرہ، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی ڈال کر قیمہ بھون لیں، پھر اس میں ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر قیمہ ٹماٹر گلنے تک پکنے دیں، جب پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں اور اس میں ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر دم پر رکھیں، پھر ڈش میں نکال کر پیاز، کھیرے اور کڑک بن کے ساتھ سرو کریں۔
Chef Samina Jalil ,
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi