بیسن میں آٹا، نمک، زیرہ، لال مرچ، پیاز، کلونجی، ہری مرچ اور تیل شامل کر کے گوندھ لیں۔ اب اس کی روٹی بنا کر گول گول ٹکیہ نکال لیں۔ چاہیں تو بیک کریں یا تیل مین فرائی کریں۔
کری کے لئے:
پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک، کٹی لال مرچ، کری پتہ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، کٹی کالی مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
تیار ٹکیہ کری میں شامل کرکے مکس کریں اور دم چھوڑ دیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔