Beef Lasagna Recipe in Urdu

Beef Lasagna

بیف لساگنا

اجزاء:
قیمہ فلنگ کے اجزاء:
•کارن آئل_____ 4 کھانے کا تیل
•لہسن_____ 1 چائے کا چمچ
•پیاز(چوپ) _____ 1عدد
•بیف قیمہ_____ 1 کلو
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•لال مرچ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•سونف_____ 1 چائے کاچمچ
•لہسن پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•کالی مرچ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•لال مرچ کُٹی ہوئی_____ 1 چائے کا چمچ
•ٹماٹر پیوری(درمیانے) _____ 4عدد
•ہرا دھنیا_____ حسبِ ضرورت
•اوریگانو_____ 1 چائے کا چمچ
•بیسل_____ 1 چائے کا چمچ

لازانیہ شیٹ اُبالنے کے اجزاء:
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•کارن آئل_____ 2کھانے کے چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•لازانیہ شیٹ_____ 12عدد

وائٹ سوس کے اجزاء:
•مکھن_____ 2 کھانے کے چمچ
•میدہ_____ 2کھانے کے چمچ
•دودھ_____ 1 کپ
•کالی مرچ_____ 1 چائے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ

اسمبلنگ کے اجزاء:
•پاستہ سوس_____ 3 چوتھائی کپ
•اُبلی ہوئی لازانیہ شہٹ
•تیار کیا ہوا قیمہ
•تیار کی ہوئی سفید سوس
•مزریلہ اور چیڈر چیز(کدوکش) _____ 2 کپ
•پارمیزان چیز (کدوکش) _____ 2 کپ
•کالا زیتون_____ 2-3

قیمہ فلنگ بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں رفحان کا رن آئل لیں، اس میں لہسن، پیاز ، قیمہ، نمک، لال مرچ پاؤڈر، سونف، لہسن پاؤڈر، کالی مرچ، لال مرچ کّٹی ہوئی ، ٹماٹر پیوری، ٹماٹر پیسٹ، ہرا دھنیا، اوریگانو، بیسل ڈال دیں۔
اب اس کو 18-20 منٹ تک پکا لیں۔

لازانیہ شیٹ اُبالنے کا طریقہ:
ایک پین میں پانی لیں اس میں نمک، رفحان کارن آئل، لازانیہ شیٹ ڈا ل کر اُبال لیں۔

سفید سوس بنانے کا طریقہ:
ایک پین میں مکھن لیں اس میں میدہ ڈال کر تھوڑی دیر کو پکا لیں ۔
اب اس میں دودھ ، کالی مرچ، نمک ڈال کر پکا لیں۔
سفید سوس تیار ہے۔

اسمبلنگ:
ایک برتین میں اس کی تہہ میں پاستہ سوس لگا لیں۔
اب اس پر اُبلی ہوئی لازانیہ شیٹ رکھ دیں اور اس پر دوپارہ سے پاستہ سوس لگا لیں۔
اب اس پر تیار کیا ہوا قیمہ پھیلا دیں اور پھر اس پر تیار کی ہوئی سفید سوس لگا لیں۔
اب اس پر پارمیزان چیز، چیڈر چیز، پارمزان چیز پھیلا لیں،۔
اب دوبارہ اس پر لازانیہ شیٹ رکھ دیں اور دوبارس اس پر پہلے کی طرح تہہ بنا لیں۔
اب اس پر کالا زیتون ، شملہ مرچ کی گارنش کر لیں۔
اب اس کو دس سے بارہ منٹ 190 درجہ حرارت پر بیک کر لیں۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Beef Lasagna Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Italian Food. Beef Lasagna is very famous in desi people. At KFoods you can find Beef Lasagna and all the urdu recipes in a very easiest way.

Beef Lasagna

Beef Lasagna in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Italian Food.

مزید اٹالین کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment