فرائینگ پین میں ایک کلو پیاز کو فرائی کر کے ڈارک براون کریں اور اسے نکال کر پیس لیں ۔اب تھوڑے سے تیل میں ایک کلو چکن ،ایک چائے کا چمچہ لہسن کا پیسٹ ،ایک کھانے کا چمچہ نمک اور دو چائے کے چمچے پسا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں ۔پھر اسی میں تلی اور پسی آدھی پیاز کو ایک پیالی پانی کے ساتھ شامل کر کے ڈھکیں اور اتنا پکائیں کہ وہ تیار ہو جائیں ۔اب اس میں بچی ہوئی تلی پیاز ڈالیں ۔پھر لئیر دیں ۔پین میں 750گرام ابلے چاول پھیلائیں ۔پھر چکن ڈالیں ۔آدھا چائے کاچمچہ نمک ،دو چائے کے چمچے گرم مصالحہ اور باقی بچے چاول ڈال کر دَم پر چھوڑ دیں ۔آخر میں انہیںمکس کر کے فرائی کی ہوئی کشمش اور بادام کے سلائس کے ساتھ سرو کریں ۔