بلوچی فرائی گوشت بنانے کے لیے سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح دھو کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کرلیں پتیلی میں تیل گرم کریں- اس میں لہسن٬ ہری مرچیں ڈال کر فرائی کریں- لائٹ گولڈن ہوجائے تو گوشت ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں نمک٬ سیاہ مرچ ڈال کر پانی کا چھینٹا دے کر دھیمی آنچ پر پکائیں- گوشت گل جائے تو پیاز اور سونٹھ پاؤڈر ڈال کر دس منٹ دم پر رکھ دیں تندوری نان کے ساتھ سرو کریں-