قیمے کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح خشک کرلیں۔ پیاز کو باریک چوپ کرلیں اور دونوں ہاتھوں کے بیچ میں اس کو اچھی طرح نچور لیں بڑے پیالے میں قیمہ ڈال کر اس میں نمک، پیاز، ادرک، لہسن، لال مرچ، سفید زیرہ، گرم مصالحہ، دہی اور کھانے کے چمچ بناسپتی ڈالیں۔ اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اوون کو 180 سینٹی گریڈ پر بیس منٹ گرم کیں۔ بیکنگ ٹرے میں بناسپتی اچھی طرح لگا لیں۔ مصالحہ ملے قیمے کے حسب پسند کباب بنا کر ٹرے میں لگا دیں اور بیک کرنے کے لئے اوون میں رکھ دیں۔ بیس سے پچیس منٹ بیک کریں اور آخر کے پانچ منٹ اوپر سے گرل جلا لیں تاکہ کباب سنہرے ہوجائے اور پھر سرو کریں۔