Baigan Masala Fry Recipe in Urdu

Baigan Masala Fry

بیگن مصالحہ فرائی

اجزاء:
بیگن ۔۔ پانچ عدد
خشک دھنیا ۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
دار چینی ۔۔ ایک عدد
لونگ ۔۔ تین عدد
بادیان کا پھول ۔۔ ایک چھوٹا
ہلدی پاؤڈر ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
نمک ۔۔ حسب ذوق
تازہ دھنیا ۔۔ دو کھانے کے چمچے
املی کا گودا ۔۔ ایک کھانے کا چمچ
رائی دانہ ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
زیرہ ۔۔ ایک سے آدھا چائے کا چمچ
ماش کی دال ۔۔ آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل ۔۔ آٹھ کھانے کے چمچے
ایک فرائی پین میں تمام مصالحہ جات کع ہلکی آنچ پر بھونیں۔ پھر ٹھنڈا کر کے گرائنڈر میں پیس لیں۔ بیگن کع دھو کے بڑے کیوبز میں کاٹ لیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے رائی دانہ، زیرہ اور ماش کی دال فرائی کریں۔ جب رائی دانہ کڑکڑانے لگے تو بیگن اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کر کے پین کو ڈھک دیں۔ اگر ضرورت پڑے تو ہلکا پانی کا چھینٹا دیں۔ ساتھ پسا مصالحہ اور نمک ڈال کر چمچہ چلاتے رہیں۔ اب اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور باریک کٹا دھنیا شامل کر لیں۔ آخر میں املی کا گودا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ تیار ہونے پر گرم گرم اسٹیم رائس کے ساتھ سرو کریں۔

Chef Mehboob , Posted By: Zehra Munnawer,

Find out the Baigan Masala Fry Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Baigan Masala Fry is very famous in desi people. At KFoods you can find Baigan Masala Fry and all the urdu recipes in a very easiest way.

Baigan Masala Fry

Baigan Masala Fry in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses by Chef Mehboob.

مزید سبزیاں اور دالیں ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

Hello baji i need Baigan Masala Fry in urdu bcoz i have to print the recipe and to send to my aunty. she does not read english but she cooks vegetable recipes very tasty. that's why i asked it in urdu.

Feb 16, 2017 Madeeha Sukkur

Leave Comment