۔ ایک پیالے میں، اروی میں نمک ڈال کر مکس کریں اور اسے دھوپ میں 15-20 منٹ تک رکھ دیں پھر اسے پانی سے دھو لیں۔
۔ ایک کڑاہی میں، تیل گرم کر کے اروی کو 3-4 منٹ تک ہلکا براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
۔ اروی کو چھان کر ایک پیالے میں نکال لیں اور کڑاہی میں ½ کپ جتنا تیل رہنے دیں۔
۔ اب اروی کو اجوائن، دھنیا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور نمک لگا کر اچھی طرح مکس کریں۔
۔ ایک گرائنڈر میں پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ، لہسن اور ادرک ڈال کر پیس لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
۔ کڑاہی میں تیل گرم ہوجائے تو اس میں پیاز والا پیسٹ شامل کر کے بھون لیں، اسکے بعد آنچ ہلکی کر کے اس میں دہی ڈال کر مکس کریں اور پھر اروی ڈال کر 3 سے 4 منٹ تک مزید بھونیں۔
۔ اروی کراہی سے چپکے نا اسکے لیئے تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر ڈھکن لگا کر ہلکی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں اور آخر میں اوپر سے گرم مصالحہ، دھنیا، پودینہ، ہری مرچ اور لیموں ڈال کر 2 منٹ بعد چولہا بند کردیں۔
۔ لیجیئے مزیدار اور مصالحے دار اروی تیار ہے!