عربی حلوہ
اجزاء:
کھجور ۔۔۔ ایک کلو
انجیر ۔۔ ایک پاؤ
پستہ ۔۔ ایک پاؤ
بادام ۔۔ ایک پاؤ
شہد ۔۔ 200 گرام
لیکویڈ گلوکوز ۔۔ 100 گرام
ترکیب:
بادام کے چھلکے کاٹ کر اتارلیں۔ پستے ابلتے پانی میں تین سے چار منٹ تک ڈالیں۔ اب پستے نکال کر کسی کپڑے میں لپٹیں اور اچھی طرح مسل لیں۔ انجیر کو صاف کرکے چھوٹے ٹکڑے کاٹیں۔ کڑاہی میں کھجور، پستہ، بادام، انجیر اور شہد کو ڈآل کر ہلکا گرم کرلیں۔ پھر اس میں لیکویڈ گلوکوز شامل کر کے اتنا پکائیں کہ شیرہ نیچے کی سطح پر آجائے۔ جب تمام اجزاء شیرہ جزب کرلیں۔ تو تھوڑی دیر پکنے دیں۔ ایک ڈش کو گھی یا تیل سے گریس کرلیں۔ پھر اس مین حلوہ ڈال کر ٹھنڈا کریں۔ ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑے کاٹ کر سرو کریں۔
Chef Afzal,Posted By: Zara Mateen,
Add Your Recipe