Ando Ke Creemy Qorma Recipe in Urdu

1148 Views 0 Comments

انڈوں کا کریمی قورمہ
اجزاء:
گوشت چاہے مرغی کا ہو یا گائے کا سب کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن جہاں ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا وہیں انڈے بھی مہنگے ہوگئے ہیں مگر دعوت میں اچھا کھانا بھی بنانا ہے تو اب کریمی وائٹ انڈے کا قورمہ پکا کر سردیوں کی دعوتوں کا لطف دوبالا کرلیں۔

اجزاء:
انڈے 4 عدد ابلے ہوئے
ہلدی
دھنیا
کریم
دہی
دودھ
خشخاش
لال مرچ پاؤڈر
سفید مرچ پاؤڈر
ادرک لہسن کا پیسٹ
آئل
کالی مرچ پاؤڈر
ترکیب:
٭ 4 انڈے اچھی طرح ابال لیں اور ان کو بیچ میں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں۔
٭ پین میں آئل گرم کریں اس میں ایک کپ پیاز کا پیسٹ، 2 چمچ وائٹ کریم، 1 کپ دہی اور ایک کپ دودھ میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر کے بارہ منٹ اچھی طرح پکائیں۔
٭ اس میں ایک چمچ دھنیا پاؤڈر، ایک چمچ خشخاش، ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ لال مرچ پاؤڈر، آدھا چمچ کالی مرچ، آدھا چمچ سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر مزید دس منٹ پکائیں۔
٭ ابالے ہوئے انڈے پین میں ڈال کر پانچ منٹ پکائیں پھر انڈوں کو پلٹ لیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔ دس منٹ بعد لیجئیے تیار ہے آپ کا انڈہ زبردست وائٹ کریمی قورمہ۔

سپیشل ٹپ:
٭ انڈے چاہیں تو کاٹ لیں ورنہ ثابت بھی رکھ سکتی ہیں۔
٭ گارنش کے لئے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر سروو کیجیے۔ ٭
مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں تاکہ سارے پیسٹ اچھی طرح گھل جائیں۔

Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Ando Ke Creemy Qorma Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Ando Ke Creemy Qorma is very famous in desi people. At KFoods you can find Ando Ke Creemy Qorma and all the urdu recipes in a very easiest way.

Ando Ke Creemy Qorma

Ando Ke Creemy Qorma in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Latest Articles

Reviews & Comments