Alsi Ke Laddoo Recipe in Urdu

Find delicious Alsi Ke Laddoo recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Alsi Ke Laddoo recipe is one of the common and most searched dishes in the Riwaiti Mithaiyan recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Alsi Ke Laddoo recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Alsi Ke Laddoo
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

18908 Views 0 Comments

السی کے لڈو
اجزاء:
قدرت نے پھل، سبزیوں ، میواجات اور دیگر چیزوں میں بے شمار فوائد پیدا کئے ہیں جن کو کھانے سے انسان صحت بخش زندگی گزارتا ہے۔ آج ہم ایک اور ضروری غذا کے بارے میں بات کریں گے جس کے استعمال سے انسان تندرست اور چست زندگی گزار سکتا ہے، اس کا نام السی ہے۔ جی ہاں غذائیت سے بھر پور ہونے کی وجہ سے السی کو بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

السی کو ہزاروں سے استعمال کیا جارہا ہے ،کیونکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ جنہیں نظر انداز کرنا بیوقوفی ہے، السی کی تاثیر گرم ہونے کے سبب اس سے بنی موسم سرما کی سوغات السی کی پِنیوں (لڈو) کا استعمال صحت پر حیران کُن فوائد مرتب کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق السی کے بیج غذائیت اور فوائد سے بھر پور ہوتے ہیں، السی میں متعدد نسوانی شکایات کا حل بھی موجود ہے اسی لیے اسے خواتین کے لیے لازمی غذا قرار دیا جاتا ہے، السی میں زیادہ تعداد میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جس کے استعمال سے آپ کی جِلد صاف، بال مضبوط اور لمبے ہوتے ہیں۔

السی کا استعمال کھانسی، نزلہ، زکام، بلغم، جوڑوں کے درد، سرطان سے بچاؤ، موٹاپا، گردے میں پتھری، بواسیر، خواتین کے رحم کی رسولیاں، دل کے امراض، تھکن ، سُستی وغیرہ کے لیے معاون ہے۔

جیسا کہ شروعات میں بھی بتایا کہ السی کے بیجوں کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے تو آپ کو بتائیں کہ السی کے لڈو جنہیں پنیاں بھی کہا جاتا ہے جس کی ترکیب درج ذیل ہے۔

السی کی پنیاں بنانے کے لئے جن اجزاء کی ضرورت پیش ہے ان میں آدھا کلو کچی گندم، آدھا کلو السی، گھی تین پاؤ ( اصلی گھی ہو تو زیادہ اچھا ہے)، سو گرام گوند، چینی تین پاؤ، چار مغز سو گرام، 100 گرام بادام، پستے 100 گرام پستے، الائچی 10 عدد اور زردے کا رنگ۔
ترکیب:
٭ السی کے لڈو (پنیاں) بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے فوند کو فرائ کریں تاکہ وہ پھول جائے، پھر کچی گندم اور السی کو الگ الگ ہلکا سا بھون لیں اور خیال کریں کہ جل نہ پائے، اب دونوں کو مکس کر کے گرائنڈر میں پیس لیں، اب اس سفوف کو کڑاہی میں ڈال کر گھی میں مزید بھونیں، اب گوند کا چورا کر کے اس میں شامل کر لیں۔

اس کے بعد چینی کا شیرا بنا کر اس میں چار مغز، بادام، پستے، الائچی اور زردے کا رنگ (حسب ضرورت) شامل کرلیں، اور اچھی طرح سے ہلائیں اور اب اس میں السی گندم اور گوند ڈال کر مکس کریں۔

اچھی طرح سے سب چیزیں مکس ہونے کے بعد یکجان نظر آنے پر چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا کریں اور اس کی لڈو کی شکل کی پنیاں بنا کر ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کرلیں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Alsi Ke Laddoo Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Riwaiti Mithaiyan. Alsi Ke Laddoo is very famous in desi people. At KFoods you can find Alsi Ke Laddoo and all the urdu recipes in a very easiest way.

Alsi Ke Laddoo

Alsi Ke Laddoo in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Riwaiti Mithaiyan.

Reviews & Comments