Alovera Gel Halwa Recipe in Urdu

Find delicious Alovera Gel Halwa recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Alovera Gel Halwa recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Alovera Gel Halwa recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Alovera Gel Halwa
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3376 Views 0 Comments

ایلوویرا جیل کا حلوہ
اجزاء:
ایلوویرا سے متعلق آپ جانتے ہی ہیں کہ یہ آپ کی خوبصورتی اور صحت دونوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ایلوویرا میں وٹامنز، کیلشیم، میگنیشیم اور آنٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اس کو ہر طرح کے استعمال کے لئے مفید بناتی ہیں۔

آج سے پہلی ہم نے آپ کو اس کا جوس، لیپ، اور پانی کے ساتھ نگلنے یا جسم پر براہِ راست لگانے کے حوالے سے افادیت بتائیں ہیں۔

مگر آج ہم آپ کو ایلوویرا کے حلوے کے زبردست فوائد اور اس کی ریسیپی بتانے جارہے ییں۔

جس کو جان کر آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ اگر میٹھا بھی استعمال کیا جائے تو اس سے آپ کی صحت کو بھرپور فائدہ ملے گا۔۔۔۔

آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کا حلوہ کھانے سے کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔؟

ایلوویرا کے حلوے کے فوائد:
• خواتین میں ہڈیوں کا درد اب بہت عام ہوگیا ہے ہر دوسری بچی ہو یا عورت اٹھتے بیٹھتے یہاں تک کہ لیٹتے ہوئے بھی درد محسوس کرتی ہیں جوکہ ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے ایسے میں آپ اگر ایلوویرا کا حلوہ کھائیں تو یہ آپ کی ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے اور جسم سے کیلشئم کی کمی دور کرتا ہے۔

• زچگی کے بعد خواتین میں کمزوری ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے نومولود بچوں کی غذا پر برا اثر پڑتا ہے۔ اس دوران یہ حلوہ ماں اور بچے کی صحت و غذا دونوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔

• کسی حادثے کی وجہ سے کوئی ہڈی ٹوٹ جائے تو زخم بھرجاتے ہیں مگر تکلیف رہ جاتی ہے جو کئی سالوں تک ہوتی رہتی ہے، اسلئے آپ اگر اس کا استعمال کریں گے تو ٹوٹی ہوئی ہڈیوں میں دوبارہ جان آجائے گی۔

• بوڑھے لوگوں کو جسمانی کمزوری کی شکایت رہتی ہے اس پر قابو پانے کے لئے یہ حلوہ آپ کی مدد کرتا ہے۔

• فالج کے مرض میں بھی اس حلوے کی افادیت کسی مہنگی دوائی سے کم نہیں ہے۔

ترکیب:
اس حلوے کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایلوویرا جیل، چینی، مخانے، آٹا، چار مغز اور گھی۔

سب سے پہلے ایک پتیلی میں آدھا کپ گھی ڈالیں اور آٹا ڈال کر خوب اچھی طرح آٹا بھون لیں۔

اب دوسری پتیلی میں چار چمچ گھی ڈالیں اور ایلوویرا جیل کو اچھی طرح سوٹے کرکے خوب بھون لیں جب تک کہ اس کا رنگ گولڈن براؤن نہ ہوجائے۔

پھر ایلوویرا جیل کو اس طرح سے الگ کریں کہ اضافی آئل الگ ہوجائے اور اب ایلوویرا کو آٹے والی پتیلی میں ڈالی کر چمچ چلائیں اور ہلکی آنچ پر رکھ کر ڈھکن ڈھک دیں۔

اس کے بعد بچے ہوئے آئل میں مخانے، چارمغز اور چینی کو بھون لیں تاکہ سب مکس ہوجائے۔

آخر میں تمام چیزوں کو مکس کرکے خوب چمچ چلائیں۔

لیجیئے تیار ہے فائدوں سے بھرپور ایلوویرا جیل کا حلوہ۔ اس کو ناشتے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں اور کھانے کے بعد بھی۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Alovera Gel Halwa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Alovera Gel Halwa is very famous in desi people. At KFoods you can find Alovera Gel Halwa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Alovera Gel Halwa

Alovera Gel Halwa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments