Aloo Matar Recipe in Urdu

Find delicious Aloo Matar recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Aloo Matar recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Aloo Matar recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

5592 Views 0 Comments

آلو مٹر
اجزاء:
آلو مٹر کا سالن ہر کوئی شوق سے نہیں کھاتا خصوصاً بچوں کو یہ کھانا کھلانا ایک مشکل کام ہے جس کی وجہ شاید اس کا ذائقہ پسند نہ آنا بھی ہے اور کچھ لوگوں کو مٹر سالن میں چبانا اچھا نہیں لگتا۔ لیکن اگر یہی مٹر آپ کو ہری چٹنی کے تیکھے مصالحے کے ساتھ پکانے کا ہنر آ جائے تو آپ کے گھر والے بھی اس سبزی کو کھانے کے لیے خوب فرمائش کریں گے۔


اجزاء:
مٹر ایک پاؤ
آلو آدھا کلو گول قتلے کٹے ہوئے
ہری مرچ کا پیسٹ آدھا کپ
دھنیا اور پودینہ حسبِ ضرورت
زیرہ 1 چمچ
کالی مرچ آدھا چمچ
لسہن اور ادرک کا پیسٹ 1 چمچ
آئل 4 چمچ
پیاز 1 کٹی ہوئی
ٹماٹر 2 کٹے ہوئے
لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ
دہی 1 کپ
نمک 2 چمچ
ترکیب:
٭ سب سے پہلے ہری مرچوں کا پیسٹ بنائیں اور اس میں ہرا دھنیا، پودینہ، نمک، زیرہ پاؤڈر، کالی مرچ، لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اب پیاز کو فرائی کریں اور اس میں زیرہ بھون لیں جب یہ لال ہونے لگے تو اس میں ہری مرچوں کا پیسٹ، ادرک لہسن کا پیسٹ، دہی اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح گریوی کو پکائیں اور آدھا کپ پانی شامل کرلیں۔
٭ آلوؤں اور مٹر کو ہلکا سا فرائی کرلیں۔
٭ جب گریوی تیار ہونے لگے تو اس میں آلو اور مٹر ڈال کر 2 سے 4 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

لیجیے مزیدار انڈین انداز میں آلو مٹر ہری چٹنی کے ذائقے میں پک کر تیار ہے۔ اب اس کو ہرے دھنیے اور لیموں کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Aloo Matar Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Aloo Matar is very famous in desi people. At KFoods you can find Aloo Matar and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aloo Matar

Aloo Matar in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments