Keema Aloo Matar Recipe in Urdu

Find delicious Keema Aloo Matar recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Keema Aloo Matar recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Keema Aloo Matar recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Keema Aloo Matar
chef Recommended By Chef
time-clock 00.30 To Prep
time-clock 00.40 To Cook
4 Servings
Tips About Recipe

2740 Views 0 Comments

قیمہ آلو مٹر
اجزاء:
• قیمہ_____ آدھ کلو گرام
• کٹی پوئی پیاز _____1 عدد
• تیل _____آدھ کپ
• ادرک کا پیسٹ _____1 کھانے کا چمچ
• لہسن کا پیسٹ _____1 کھانے کا چمچ
• لونگ _____آدھ چائے کا چمچ
• زیرہ _____1 چائے کا چمچ
• بڑی الائچی _____1 عدد
• ٹماٹر، کٹے ہوئے _____2 عدد
• شاہی زیرہ _____آدھ چائے کا چمچ
• پسی ہوئی کالی مرچ _____آدھ چائے کا چمچ
• ہلدی پسی ہوئی _____آدھ چائے کا چمچ
• نمک _____حسب ذائقہ
• پسا ہوا دھنیا1 _____ چائے کا چمچ
• لال مرچ پسی ہوئی1_____ کھانے کا چمچ
• سفید مرچ پسی ہوئی _____آدھ چائے کا چمچ
• گرم مسالا _____1 کھانے کا چمچ
• ٹماٹر کا پیسٹ_____1 کھانے کا چمچ
• مٹر _____آدھ کلو گرام
• پانی _____آدھ لیٹر
• دہی _____1 پیالی
• ہری مرچیں، کٹی ہوئی _____حسب ذوق سجاوٹ کے لیے

ترکیب:
• پیاز کو لمبے ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں، پھر ایک برتن میں تیل ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر گرم کریں، کٹی ہوئی پیاز کو تیل میں ڈال کر برائون ہونے تک اچھی طرح بھونیں۔
• اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور بھونیں۔
• اب اس میں لونگ، زیرہ، بڑی الائچی اور قیمہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں اس کے بعد اسے ڈھک کر 5 منٹ کے لیے دم دے دیں تاکہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔
• اب اس میں کٹا ہوا دھنیا، پسی ہوئی ہلدی، نمک، پسا ہوا زیرہ، پسی ہوئی سرخ مرچ، پسی ہوئی سفید مرچ، گرم مسالا، ٹماٹر کا پیسٹ اور مٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں پانی ڈالیں اور اچھی طرح پکنے دیں۔
• اب اس میں دہی ڈالیں، مکس کریں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک دم دے دین تاکہ تمام اجزا اچھی طرح پک کر یکجان ہوجائیں۔
• اب اس پر کٹی ہوئی ہری مرچیں چھڑک دیں۔
• گرما گرم مزے دار قیمہ آلو مٹر تیار ہے۔
Posted By: Zubaida, swat

Find out the Keema Aloo Matar Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Keema Aloo Matar is very famous in desi people. At KFoods you can find Keema Aloo Matar and all the urdu recipes in a very easiest way.

Keema Aloo Matar

Keema Aloo Matar in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Reviews & Comments