آلو اُبال کر چھیل کر باریک پیس لیں اور نمک، سرخ وسیاہ مرچ ملا دیں۔
ایک ساس پین میں مٹر کے دانے اور اتنا پانی ڈالیں کہ دانے گل جائیں اور پانی بھی خشک ہو جائےاور پھر مٹروں کو بھی باریک مسل لیں۔
آلووں کے دو دو انچ لمبے رول بنائیں اور پھر چپٹا کرکے اس پر پسے ہوئے مٹر رکھیں اور احتیاط سے دونوں کنارے ملا کر رول کی شکل میں بنا کر رکھتے جائیں۔
انڈے پھینٹ کر رولز پر لگائیں اور ڈبل روٹی کے چورے میں رول کرکے ہلکی آنچ پر تیل میں تل کر سرخ کرکے نکال لیں۔
چائے کے ساتھ پیش کرنے کے لیے یہ رول بہت عمدہ ہیں۔