آلو چھیل کر کدوکش کر لیں۔ ایک پتیلے میں دودھ ڈال کر آگ پر چڑھا دیں جوش آجائے تو آلو ڈال دیں۔ آلو گل جائیں تو چینی کترے ہوئے بادام ، الائچی کے پسے ہوئے دانے اور پستہ ڈال دیں۔ چینی کا شیرہ جذب ہو جائے آلو گل کر دودھ میں گھل جائیں اور کھیر بننے لگے تو کیوڑہ ڈال دیں اور چند منٹ دم پر ہی رکھیں۔ کھلے منہ والے ڈونگے میں کھیر نکالیں، پستہ، بادام چھڑکیں اور چاندی کے ورق لگائیں۔