اجزاء:
آلو دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے یہ ایک ایسی حیرت انگیز سبزی ہے جسے بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں ۔ جس طرح اسے شوق سے کھا یا جاتا ہے اسی تناسب سے اسے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ آلو سے بنائے جانے والے تمام پکوان اپنے اندر ایک انفردیت رکھتے ہیں اور اس سبزی کی بدولت اس میں چار چاند لگ جاتے ہیں بلکہ بات یہی ختم نہیں ہوتی اس سے بنائے جانے والے کچھ پکوان ایسے ہیں جس کے سامنے گوشت سے بنائے گئے کھانے بھی پھیکے معلوم ہوتے ہیں ۔ انہیں میں آلو کا قورمہ بھی شامل ہے ۔ یہ نہ صرف بہت کم وقت میں تیار ہو جاتا ہے بلکہ کھانے میں بھی نہایت مزیدار ہوتا ہے ۔ تو جانتے ہیں کہ اسے کیسے تیار کیا جاتا ہے ۔
آلو آدھا کلو
پیاز ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
بادام چھ عدد
دہی آدھا کپ(سو گرام)
لہسن ادک کا پیٹ ایک کھا نے کا چمچ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
تیز پات دو عدد
ثابت لال مرچ دو عدد
لونگ چھ عدد
کالی مرچ چھ عدد
جاوتری ایک چھوٹا ٹکڑا
سبز لاءچی دو عدد
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا
نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
تیل ایک کپ