Anday Aloo Ka Qorma Recipe in Urdu

Find delicious Anday Aloo Ka Qorma recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Anday Aloo Ka Qorma recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Anday Aloo Ka Qorma recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Anday Aloo Ka Qorma
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

12618 Views 0 Comments

انڈے آلو کا قورمہ
اجزاء:
قورمہ صرف چکن یا بیف کا نہیں بلکہ کئی اور چیزوں کا بھی پکتا ہے۔ اسلیے آج ہم بھی بنا رہے ہیں بہترین انڈے آلو کا شاہی قورمہ جس کو کھانے کے بعد آپ کو بھی لگے گا کہ جیسے ہوٹل سے منگوالیا ہو اور کھانے والے سب لوگ آپ کی تعریف کیے بغیر رہیں گے ہی نہیں۔
انڈے غذائیت سے بھرپور ہیں اور ہر موسم میں صحت کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں ساتھ میں آلو جو کھانے کا مزہ بڑھا دیتے ہیں۔ بچے ہوں یا بڑے صرف آلو کی موجودگی کی وجہ سے کئی ایسی ڈشز کھالیتے ہیں جو ان کو پسند بھی نہیں ہوتی۔ چلیے وقت کا ضیاع کیے بناء بناتے ہیں انڈے آلو کا زبردست قورمہ۔۔
اجزاء:
انڈے ابلے ہوئے 3 سے 4 درمیان سے کٹ لگا ہوا
آلو ایک پاؤ گول کٹے ہوئے
ہرا دھنیا حسبِ ذائقہ
نمک 1 سے ڈیڑھ چمچ
لال مرچ پسی ہوئی 1 چمچ
کالی مرچ حسبِ ذائقہ
ہلدی آدھا چمچ
دھنیا آدھا چمچ
زیرہ 1 چمچ
پیاز آدھی کٹی ہوئی
دہی 3 چمچ بڑے
ٹماٹر کا پیسٹ 2 چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چمچ
کریم آدھا چمچ اگر ڈالنا چاہیں
ہری مرچ 1 سے 2 کٹی ہوئی
آئل 1 کپ سے تھوڑا سا کم۔
ترکیب:
سب سے پہلے انڈوں کو ابال کر درمیان سے کٹ لگا کر رکھ دیں۔
پھر پیاز کاٹ کر اس کو آئل میں ڈالیں اور براؤن کرلیں۔
اب براؤن پیاز، ٹماٹر، آدھئ کپ سے کم پانی اور ادرک لہسن کو بلینڈر میں ڈال کر بلیڈ کرلیں تاکہ گریوی کے لیے مصالحہ تیار ہوسکے۔
اس مکسچر کو آئل کے ساتھ پکائیں اور اس میں زیرہ، لسہن، ہلدی، لال مرچ، کالی مرچ، نمک اور آلو ڈال کر اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ آلو گل جائیں پھر کریم شامل کرنا چاہیں تو ایک چمچ ڈال دیں۔
پھر 10 منٹ کیلئے ڈھکن ڈھک دیں اور اس میں انڈے ڈال کو 4 سے 6 منٹ تک پکنے دیجیے۔ لیجیے مزیدار انڈے آلو کا قورمہ پک کر تیار ہے۔ ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Anday Aloo Ka Qorma Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Anday Aloo Ka Qorma is very famous in desi people. At KFoods you can find Anday Aloo Ka Qorma and all the urdu recipes in a very easiest way.

Anday Aloo Ka Qorma

Anday Aloo Ka Qorma in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments