Aloo Bharay Prathay Recipe in Urdu

Aloo Bharay Prathay
Recommended By Chef 00.15 To Prep
4 Servings 00.10 To Cook
Tips About Recipe 1073 Views
0 Comments

آلو بھرے پراٹھے

اجزاء:
•آلو_____ آدھ کلو اُبال لیں
•زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ بھون کر پیس لیں
•ہرا دھنیا_____ 2 کھانے کے چمچ باریک کٹا ہوا
•پودینہ_____ 1 کھانے کا چمچ باریک کٹا ہوا
•ہری مرچ_____ 5 سے چھ عدد
•کُٹی لال مرچ_____ 2 کھانے کے چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•پیاز درمیانی_____ 1 عدد
•تیل_____ حسبِ ضرورت پراٹھے تلنے کے لیے
•آٹا یا میدہ_____ 5 پراٹھوں کے لیے

سب سے پہلے اُبلے ہوئے آلوؤں کا بُھرتہ بنالیں۔
پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز، ہرا دھنیا، پودینہ اور باریک کتری ہوئی ہری مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ، نمک اور زیرہ ملاکر اچھی طرح مکس کرلیں۔
آٹے میں نمک ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں پھر اس گوندھے ہوئے آٹے سے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں۔
ایک پیڑا بیل کر اُس پر آلوؤں کا آمیزہ اچھی طرح پھیلا دیں۔
پھر دوسرا پیڑا بیلنے کے بعد اس آمیزے والے پیڑے پر پھیلا کر اچھی طرح دبانے کے بعد اسے اچھی طرح بیل کر توے پر ڈال دیں۔
اس پر گھی لگاتے جائیں۔
جس طرح عام پراٹھوں پر لگا کر سینکتے ہیں۔
جب اچھی طرح دونوں طرف سے خستہ ہونے لگے تو اُتار لیں۔ خستہ اور مزیدار آلو بھرے پراٹھے تیار ہیں۔ اچار، ہرا دھنیا اور اِملی کی چٹنی اور دہی کے ساتھ سرو کریں۔

Posted By: Amna, karachi

Find out the Aloo Bharay Prathay Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Breakfast Menu. Aloo Bharay Prathay is very famous in desi people. At KFoods you can find Aloo Bharay Prathay and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aloo Bharay Prathay

Aloo Bharay Prathay in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Breakfast Menu.

مزید بریک فاسٹ فوڈز ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment