Wazan Kam Karne Ka Asan Tarika

Wazan Kam Karne Ka Asan Tarika
Posted By:Sadia 2854 Views
0 Comments Aug 05, 2021

وزن گھٹانا اب ہوا آسان، بس ڈاکٹر خرم کا بتایا ہوا جادوئی قہوہ اور پھکی کا کریں روزانہ استعمال اور پھر دیکھیں 10 دِنوں میں اس کا کمال
آج کل خواتین و مرد بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے بےحد پریشان ہیں اور اسے کم کرنے اور جسم کی فاضل چربی کو گھٹانے کے لئے خوب محنت بھی کرتے ہیں مگر پھر بھی یہ ضدی چربی ختم نہیں ہوتی، ڈاکٹر خرم نے ایسے لوگوں کی مشکل کر دی ہے اب آسان آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایک ایسی جادوئی پھکی اور قہوہ بنانے اور استعمال کرنے کی ترکیب جس کے بعد آپ بھی ہو جائیں گے سِلم اور اسمارٹ۔

قہوہ بنانے کا طریقہ

صبح سویرے نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑیں۔
اس میں ایک چمچ اسپغول کی بھوسی ڈالیں۔
ایک سے دو لونگ پسی ہوئی اس میں شامل کریں۔
اب اس میں ایک چمچ تخم بلنگا شامل کریں۔
پھر اس گلاس میں ایک چٹکی گلابی نمک شامل کریں۔
ایک چٹکی پسی کالی مرچ اور آدھا چمچ پسا ہوا پودینہ شامل کریں۔
اب اس پانی کو روزانہ صبح پی لیں 10 دنوں تک روزانہ اس کا استعمال کریں۔
پھکی بنانے کا طریقہ
10 سے 12 چمچ اسپغول لیں، اس میں باریک پسے ہوئے 10 بادام شامل کریں۔
کالے تِل شامل کریں 10 چمچ ساتھ 1 سے 2 چمچ پسی ہوئی سونف شامل کریں۔
اب اس میں آدھا چمچ پسا ہوا دھنیا اور پسا ہوا زیرہ شامل کریں۔
اب صبح دوپہر شام تینوں وقت میں ایک چائے کا چمچ یہ پھکی کھا لیں وزن کم ہوگا۔

In Dr Khurram Tips section you can check Wazan Kam Karne Ka Asan Tarika in most easiest way. Find Wazan Kam Karne Ka Asan Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Wazan Kam Karne Ka Asan Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Wazan Kam Karne Ka Asan Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments