رمضان میں اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی اہم ہے کیونکہ صحت ہے تو سب کچھ ہے، صحت کے ساتھ انسان کی زندگی آسانی سے گُزر جاتی ہے اس کے بغیر انسان روزہ بھی نہیں رکھ پاتا ہے۔آج کے-فوڈز میں جانیئے کہ ڈاکٹر خُرم مشیر رمضان ڈائٹ پلان کے حوالے سے کیا بتاتے ہیں؟ڈاکٹر خُرم رمضان ڈائٹ پلان:سحری:٭ سحری میں دودھ اور دہی کا استعمال لازمی کریں۔٭ ساگودانے کی کھیر کا استعمال سحری میں کریں تاکہ بیماریوں سے بچ سکیں۔٭ چکی کی آٹے کی روٹی لازمی ایک کھائیں۔٭ دو کھجوریں یا پھر کسی بھی پھل کا استعمال ضرور کریں۔٭ مکھن یا ملائی روٹی پر لگا کر براؤن بریڈ پر لگا کر کھائیں۔٭ پراٹھا کھائیں مگر اسکے ساتھ انجیر کی چائے کا استعمال کریں۔افطاری:٭ افطاری میں کھجوریں کھائیں، پانی کی طرف زیادہ دھیان نہ دیں۔٭ فروٹ چاٹ اور چنا چاٹ ضرور کھائیں۔٭ سموسے، پکوڑے اور رول کھائیں مگر اعتدال کے ساتھ یعنی 2 ، 2 ہیں کھائیں اس سے زیادہ نہیں کھائیں۔رات کا کھانا:٭ رات کے کھانے میں تازہ پھلوں کا جوس ضرور لیں۔٭ آدھی روٹی سے زیادہ نہ کھائیں۔٭ اُبلے ہوئے کھانوں کا استعمال کریں۔٭ اُبلے ہوئے چاول کے ساتھ گِرل چکن کھا سکتے ہیں۔٭ پھلوں کے مربعوں کا استعمال بھی کریں۔٭ گرین ٹی سے بہتر ہے رمضان میں انجیر کی چائے بنا کر پیئیں لیکن اس میں آئس کیوبز ضرور ڈالیں۔یہ ہے ڈاکٹر خُرم کی بتائ گئی سحر و افطار کھانے کی رمضان ڈائٹ، اب آپ بھی اپنی ڈائٹ ہمیں کے-فوڈز کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے۔
In Dr Khurram Tips section you can check Ramadan Diet Plan By Dr Khurram in most easiest way. Find Ramadan Diet Plan By Dr Khurram in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Ramadan Diet Plan By Dr Khurram totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Ramadan Diet Plan By Dr Khurram.