Unexpected Uses for Bananas

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Unexpected Uses for Bananas. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Unexpected Uses for Bananas. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Unexpected Uses for Bananas. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Unexpected Uses for Bananas
Posted By: Shoaib 889 Views 0 Comments Dec 06, 2021


کیلے کے چھلکے سے صفائی کا آسان طریقہ جانیں جو گھر کی چیزوں کو منٹوں میں چمکائے


کیلا ہر موسم میں استعمال کیا جاتا ہے کوئی اس کو کھاتا ہے تو کوئی اس کو چہرے اور بالوں کے ماسک کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اب ان تمام خوبیوں سے بڑھ کر بھی کیلے میں ایک اور خوبی پائی جاتی ہے جس کو جان کر خواتین اب کیلوں کے چھلکے کو بھی نہیں پھینکیں گی۔

کیلا فائدہ مند کیوں ہے؟

کیلے میں آئرن، پوٹاشیئم، فائبر اور دیگر کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جس کہ وجہ سے یہ ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اور صرف کیلے میں ہی نہیں بلکہ اس کے چھلکے میں اینٹی آکسائیڈینٹ، وٹامن سی، پوٹاشیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو ہماری صحت کے علاوہ گھر کی صاف صفائی میں بہت فائدہ مند ہے ۔

ٹپس:

آج ہم آپ کو کیلے اور اس کے چھلکے سے گھر کی مختلف چیزوں کی صفائی کے ایسے طریقے بتاتے ہیں جو جان کر آپ کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔

* چمڑے کی جیکٹس یا بیگ:

اب چونکہ سردی کو موسم ہے اور چمڑے کی جیکٹس ہر گھر میں مرد حضرات استعمال کرتے ہیں اور بیگ خواتین کے پاس بھی ہوتے ہیں۔ ان کو صاف کرنے کی آسان ٹپ یہ ہے کہ آپ کیلے کے چھلکے کی اندر والی جلد کو جیکٹس اور بیگ پر اس جگہ رگڑ لیں جہاں جہاں چمڑا لگا وہا ہے اور پھر دس منٹ بعد صاف کپڑے یا ٹشو سے صاف کر لیں لیجیئے چمک گئے بیگ بھی اور سردی کی یہ جیکٹس بھی۔

٭ فرنیچر:

فرنیچر چاہے لکڑی کا ہو یا پلاسٹک کا ہر طرح کے فرنیچر کو صاف کرنے کے لئے آپ کیلے کا چھلکا لیں اور اس کو رگڑیں اور صاف کرلیں پھر ناریل کا تیل فرنیچر پر لگا کر چھوڑ دیں۔ لیجیئے فرنیچر بھی صاف ہو جائے گا اور پالش بھی ہوجائے گی۔

٭ جوتے:

جوتوں پر کیچڑ یا دیگر چیزوں کے نشانات پڑگئے ہوں تو کیلے کے چھلکے سے ہی رگڑ لیں یہ بھی نئے کی طرح چمکدار ہو جائیں گے۔

٭ ٹائلوں کے نشانات:

گھر میں لگی ٹائلوں کو صاف کرنا تو آسان ہوتا ہے مگر ان کے کناروں کے درمیان گندگی اور مٹی گھس جاتی ہے جس کو صاف کرنا آسان نہیں ہوتا لہٰذا آپ کیلے کے چھلکے کو ٹائلوں کے درمیان اور کناروں پر رگڑیں ۔ آپ کا یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا اور اگر مکمل طور پر صاف نہ ہو تو تھوڑا سا کیلا اس جگہ رگڑ لیں اور کپڑے س صاف کردیں۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Unexpected Uses for Bananas in most easiest way. Find Unexpected Uses for Bananas in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Unexpected Uses for Bananas totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Unexpected Uses for Bananas.

Reviews & Comments
jpg