Sugar Kam Karne Ka Tarika

Sugar Kam Karne Ka Tarika
Posted By:Aneela 1535 Views
0 Comments Jun 07, 2020


شوگرکم کرنے کا آسان طریقہ

شوگر دنیا میں بہت تیزی سے پھیلتا ہوا ایک مرض ہے ۔ شوگر زیادہ تر ٹینشن ، بلاوجہ کسی بات پر بہت زیادہ سوچ کر کڑھنا وغیر ہ کی وجہ سے لاحق ہو جاتا ہے اور اگر بروقت علاج نہ کروایا جائے تو انسولین کی نوبت آجاتی ہے جو کہ کافی تکلیف کا باعث ہے ۔
ذیل میں ڈاکٹر بلقیس ایک ایسا ٹوٹکہ بتار ہی ہیں جس کے استعمال سے انشاء اللہ آپ کی شوگر کنٹرول ہوجائے گی ۔

اس نسخہ کو بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء درکار ہیں ۔

آم کی گٹھلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس گرام
میتھی دانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس گرام
سوکھے کریلے ۔۔۔۔۔۔۔دس گرام
سوکھے جامن ۔۔۔۔۔۔۔ دس گرام
دھی

بنانے کا طریقہ :

دھی کے علاوہ تمام اجزاء کو ہم وزن باریک پیس کرپاؤڈر بنالیں ۔

استعمال کا طریقہ :

۱۔ روزانہ کھانے کے بعد آدھ چمچ یہ پاؤڈر ایک چمچ دھی میں اچھی طرح مکس کرکے کھالیں ۔
۲۔ انشاء اللہ کچھ دنوں کے استعمال سے آپ کو واضح تبدیلی محسوس ہوگی ۔
۳۔ شوگر کی دوائیاں نہ چھوڑیں ، اگرشوگر کم ہورہی ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے شوگر کی دوائیاں استعمال کریں

شوگرکے مریض آم کیسے کھائیں :

ویسے تو شوگر کے مریضوں آم کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے لیکن پھر بھی خواہش ہے تو ایسے مریض جن کی شوگر زیادہ ہائی نہ ہو تو وہ آم کو دھوکر چھلکے سمیت کھالیں پھر درج ذیل سفوف دھی میں مکس کرکے کھالیں ۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Sugar Kam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Sugar Kam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Sugar Kam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Sugar Kam Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments