Pairon Ki Soojan Door Karne Ke Nuskhe

Find effective Health Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Pairon Ki Soojan Door Karne Ke Nuskhe. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Pairon Ki Soojan Door Karne Ke Nuskhe. Dive into a rich repository of Health Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Health Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Pairon Ki Soojan Door Karne Ke Nuskhe. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Pairon Ki Soojan Door Karne Ke Nuskhe
Posted By: Shahzad 699 Views 0 Comments Dec 23, 2022


پیروں میں بار بار سوجن چڑھ جاتی ہے؟ جانیئے چند گھریلو نسخوں سے پیروں کی سوجن دور کرنے کا طریقہ

اکثر ماں بننے والی خواتین، ذیابطیس کا شکار مرد و خواتین اور بڑھاپے میں لوگوں کے پیروں میں سوجن رہنے لگتی ہے اور بار بار اُترتی چڑھتی رہتی ہے، جس کے باعث نہ صرف چلنے میں مسئلہ ہوتا ہے بلکہ بیٹھنا اُٹھنا بھی محال ہو جاتا ہے۔
آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ہر قسم کی پیروں کی سوجن کو دور کرنے کے لئے چند آسان اور گھریلو نسخے جنہیں آزما کر آپ پیروں کی سوجن کو باآسانی ختم کر سکتے ہیں، تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

پیروں کی سوجن دور کرنے کے لئے گھریلو نسخے

• پہاڑی نمک یا لاہوری نمک

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے پیروں میں سوجن ہو تو لاہوری یا پہاڑی نمک کو نیم گرم پانی میں ڈال کر اس میں کچھ دیر کے لئے پاؤں بھِگو کر رکھنے سے سوزش دور ہوتی ہے مگر یاد رہے کہ بہت زیادہ گرم پانی نہ ہو ورنہ سوجن کم ہونے کے بجائے بڑھ بھی سکتی ہے بس ہلکا نیم گرم پانی لیں اور اس میں 1 سے 2 چمچ پہاڑی نمک شامل کریں اور پھر دیکھیں کیسے کچھ ہی دہر میں سوجن اُتر جائے گی اور آپ کو بےحد سکون بھی ملے گا۔

• چکوترے کا تیل

نہانے کے لئے بالٹی میں نیم گرم پانی لیں اب اس میں چکوترے کے اسینشئیل کا کے چند قطرے شامل کریں اس پانی سے نہائیں اور اگر اس پانی میں پاؤں بھگو کر سکھیں تو یہ بھی راحت کا سبب بنے گا اور سوجن دور ہو گی۔
اس تیل میں اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس لئے اسے حاملہ خواتین اور کسی بھی وجہ سے پیروں کی سوجن کا شکار ہونے والے مرد و عورت استعمال کر سکتے ہیں۔

• لیموں اور کھیرے کا پانی

جسم سے فاضل مادوں کو اور سوزش کو دور کرنے کا ایک آسان حل یہ بھی ہے کہ لیموں اور کھیرے کا ڈیٹاکس واٹر استعمال کیا جائے، بس ایک کھیرے کو باریک قتلوں میں چھلکوں سمیت کاٹ لیں اب اس میں ایک لیموں کو بھی چھلکوں سمیٹ قتلوں میں کاٹ لیں اور ایک سے ڈیڑھ لیٹر پانی میں شامل کر کے رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں اگلے دن صبح سے شام تک یہی پانی استعمال کریں، اس سے نہ صرف پاؤں اور چہرے کی سوجن دور ہو گی بلکہ جلد بھی قدرتی طور پر اچھی ہو گی اور چہرے پر ایک چمک سی آ جائے گی۔

• دھنیے کے بیج

پیروں کی سوجن سے نجات کا ایک یہ طریقہ بھی ہے کہ آپ ایک پانی میں 2 سے 3 چائے کے چمچ دھنیے کے بیج شامل کر کے اسے اُبالیں اب جب یہ قہوے کی طرح بن جائے تو اسے چھان کر پی لیں، دن میں دو مرتبہ اس قہوے کا استعمال کریں، اس سے پاؤں کی سوجن دور ہوگی اور یہ ہر قسم کی سوزش کو دور کرے گا۔

In Health Tips and Totkay section you can check Pairon Ki Soojan Door Karne Ke Nuskhe in most easiest way. Find Pairon Ki Soojan Door Karne Ke Nuskhe in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Pairon Ki Soojan Door Karne Ke Nuskhe totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Pairon Ki Soojan Door Karne Ke Nuskhe.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.