Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Motapa Kam Karne Wali Chatni regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Motapa Kam Karne Wali Chatni enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Motapa Kam Karne Wali Chatni experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
چربی پسند نہیں ہے، مگراپنے ہی جسم کی چربی کو دور نہیں کرپا رہے ہیں تو مایوس نہ ہوں، اس مذیدار اور آسان سی چٹنی کو استعمال کرنا شروع کریں جوموٹا پیٹ بھی اندر کرنے میں مدد دے گی ساتھ ہی جسم کی اضافی چربی کو گھٹانے میں بھی مفید ہوگی۔طریقہ:٭ ہرا دھنیا، پودینہ، لیموں، ادرک، ہری مرچیں ان کو اچھی طرح دھولیں، پودینے کے موٹی ڈنڈی توڑ دیں اور پھر ان تمام چیزوں کو مکسر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ہرا دھنیا اور پودینے میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو معدے کو راحت بخشنے کے ساتھ سینے کی جلن سے بچاتے ہیں، لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ غذا کے ہاضمے میں پھرتی پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ ادرک اور لہسن میں اینٹی آکسیڈنٹ اوراینٹی بائیوٹکس خصوصیات ہوتی ہیں جو جسم کی چربی کو پگھلانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ چٹنی قدرتی طور پر آُپ کے لئے مفید ہے۔٭ تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں تو اس میں ایک کپ سیب کا سرکہ اور لہسن کے دو سے تین جوے، کالی مرچ پاؤڈر، کلونجی اور دار چینی کا اضافہ کریں، اچھی طرح مکسر بنالیں۔لیجئیے موٹے پیٹ اور چربی کو ختم کرنے والی چٹنی تیار ہوگئی، اب آپ اس کو جس طرح چاہیں استعمال کریں، لیکن روزانہ دن میں کسی بھی ایک وقت تو لازمی کھائیں۔ضروری ٹپس:٭ اس چٹنی کو دہی میں ملا کر کھانے سے آپ کو زیادہ فائدہ ہوگا۔٭ پانی کا استعمال زیادہ رکھیں تاکہ معدے سے فاضل مادوں کے اخراج میں آسانی ہوسکے۔٭ آئلی کھانوں سے پرہیز کریں، ضرورت کے مطابق کھائیں، بہت زیادہ نہ کھائیں۔نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Motapa Kam Karne Wali Chatni in most easiest way. Find Motapa Kam Karne Wali Chatni in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Motapa Kam Karne Wali Chatni totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Motapa Kam Karne Wali Chatni.