Lips Care Tips for winter

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Lips Care Tips for winter regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Lips Care Tips for winter enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Lips Care Tips for winter experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Lips Care Tips for winter
Posted By: Tania 1868 Views 0 Comments Jan 26, 2021


سردیوں میں ہونٹوں کو خُشکی اور پھٹنے سے بچانے کی 5 آسان گھریلو ٹپس

ہونٹ کی تر وتازگی کو قائم رکھنا خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ خوبصورتی کو جانچنے والے سب سے پہلے چہرے کا مطالعہ کرتے ہیں اور اگر آپ نے کسی کے حُسن کی تعریف شاعر ی میں پڑھی یا سُنی ہو تو آپکوپتہ ہوگا کہ وہ گلاب کی پنکھڑی جیسے ہونٹوں کے قصیدے لکھتے ہُوئے کوئی پردہ نہیں رکھتےہونٹوں کا خُشک ہونا اور قُدرتی گلابی رنگ ختم ہونا ویسے تو ہر موسم کی بیماری ہے اور چونکہ ہونٹوں پر موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے بال اور آئل گلائینڈز نہیں ہوتے اس لیے سردیوں کی خُشک ہوا انہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گُلابی رکھنے کے چند آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں جن پر عمل کر کے آپ بھی اپنی شخصیت کو جاذب نظر اور پُرکشش بنا سکتے ہیں

شہد:
قدرت کا دیا ہوا ایک انتہائی مفید اور شفا دینے والا عنصرہے جو بیماریوں کا علاج بھی ہے اور اس میں چہرے کی خوبصورتی کا خزانہ بھی چھپا ہوا ہے اسی لیے اسے محفوظ ترین گھریلو نسخہ قرار دیا جاتا ہے۔ سونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر تھوڑی مقدار میں شہد ہونٹوں پر لگائیں اور ہلکا سا مساج کر کے چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر ہلکے گرم پانی سے دھو لیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے ہونٹوں پر سیاہی مائل داغ ختم ہوجائیں گے اور ان کا قدرتی حسن لوٹ آئے گا۔

سبزچائے کے ٹی بیگس:

سبز چائے کے استعمال شدہ ’بیگ‘ لیں اوراسے اپنے ہونٹوں پر لگا کر دبا لیں اور 3سے 5 منٹس تک ایسے ہی رہنے دیں اور پھر ٹی بیگ ہٹا کر تھوڑی دیر ایسے ہی رہنے دیں۔ اس نسخے کو ہفتے میں تین سے چار بار استعمال کریں پھر دیکھیں اس کا جادوئی اثر جو نہ صرف ہونٹوں کی خشکی ختم کردے گا بلکہ انہیں نرم اور ملائم بھی بنادے گا۔

چینی کے دانوں کا استعمال:

چینی بھی مردہ اورخشک ہونٹوں کو تازگی دیتی ہے، آدھا چمچہ چینی لیں اور اس میں دو قطرے زیتون تیل ڈال کراسے اچھی طرح ملا لیں۔ نرم بالوں والا برش لے کر اس آمیزے کو اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور 3 سے 5منٹ لگا رہنے دیں پھر پانی سے دھو کر نرمی سے صاف کریں۔

گھی کا استعمال:

گھی بھی شہد کی طرح ہونٹوں کی حفاظت کرتا ہے اس کے لیے چند قطرے گھی لیں اور سونے سے قبل اپنے ہونٹوں پر لگا لیں، صبح اٹھ کر دھوکر انتہائی نرمی سے ہونٹ صاف کرلیں۔ یہ نسخہ ہونٹوں کے مردہ خلیوں کوزندگی دیتا ہے اور پھر سے تروتازہ بنا دیتاہے۔

لیموں کا جوس:

لیموں کے رس کا مناسب استعمال ہونٹوں کو نرم اور ملائم بناتا ہے اس کے لیے ایک ایک چمچہ بالائی لیں اور اس میں 3 قطرے لیموں کا رس ملا کر ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں اور سونے سے قبل اس آمیزے کو ہونٹوں پر لگائیں جس سے آپ کے ہونٹوں کی دلکشی برقراررہے گی۔

عرق گلاب اور گلیسرین:

ایک چمچہ گلیسرین اور ایک چمچہ عرق گلاب کو اچھی طرح ملادیں اور اسے ہونٹوں پر لگا کر سو جائیں، صبح اٹھ کر عام پانی سے دھولیں۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Lips Care Tips for winter in most easiest way. Find Lips Care Tips for winter in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Lips Care Tips for winter totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Lips Care Tips for winter .

Reviews & Comments
jpg
Get Alerts