Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Kuch Khwateen Ke Han Beti Ki Pediash Kiyun Hoti Hai regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Kuch Khwateen Ke Han Beti Ki Pediash Kiyun Hoti Hai enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Kuch Khwateen Ke Han Beti Ki Pediash Kiyun Hoti Hai experience. At Dr Umme Raheel Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
کچھ خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش کیوں نہیں ہو پاتی؟ ڈاکٹر اُمِ راحیل نے بتائی بے اولادی کی ایک اہم وجہ اور اس کا 40 دن کا آسان علاجشادی شدہ جوڑے کی پہلی خواہش ایک صحت مند بچے کی پیدائش ہوتی ہے جو کسی کی قبل از وقت مکمل ہو جاتی ہے تو کسی کی کچھ وقت بعد لیکن کچھ لوگوں کے ہاں اولاد کی پیدائش ایک مشکل ترین مرحلہ بن جاتی ہے اور کچھ کے ہاں بچے کے پیدا ہونے کی امید کم یا نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ یہاں ایک اور بات قابلِ ذکر ہے کہ کچھ ایسی بھی خواتین ہوتی ہیں جنکے ہاں ایک بچے کے بعد مزید بچے پیدا ہونے کا امکان ختم ہو جاتا ہے۔حمل سے متعلق ان تمام سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر اُمِ راحیل نے بتایا کہ: " خواتین میں بچے پیدا نہ ہونے کا مسئلہ دراصل کوئی ہارمونل یا دیگر مسائل کی وجہ سے نہیں ہوتا بلکہ یہ بچے دانی کی ٹیوب بلاکیج بھی ہوتی ہے جس کا کم و بیش علاج ہونا ممکن نہیں ہے۔ اس کا علاج ہوتا تو ضرور ہے مگر ہر خاتون اس میں کامیاب نہیں ہو پاتی یہ قدرتی بھی ہے اور جسمانی مسئلہ بھی ہے۔ اسی طرح کچھ خواتین مشکلات کے ساتھ 1 بچہ تو پیدا کر پاتی ہیں لیکن دوبارہ حاملہ نہیں ہو پاتی ہیں۔ جس کی اصل وجہ ہی یہ ٹیوب بلاکیج ہوتی ہے۔"آسان علاج کیا ہے؟ڈاکٹر اُمِ راحیل نے 40 دن کا ایک آسان علاج بتایا ہے جو یقیناً آپ کے بھی کام آئے گا۔اجزاء:پودینہ،ادرک،اجوائن،لہسن،زیتون کا تیل،کلونجی کا تیل،پانی۔طریقہ:رات سونے سے قبل:٭ رات کو سونے سے قبل آدھا کپ پانی میں ایک چمچ اجوائن ڈال کر بھگو دیں۔٭ دوسرے کپ میں ایک کپ پانی اور پودینے کی 15 پتیاں ڈال کر بھگو دیں۔٭ تیسرے کپ میں ایک کپ پانی کے ساتھ ایک لہسن کا جوا بھگو دیں۔٭ چوتھے کپ پانی میں ایک کپ پانی اور 4 چمچ کٹی ہوئی باریک ادرک ڈال کر بھگو دیں۔٭ واضح رہے کہ اسی طرح 4 الگ الگ کپ کا استعمال ہوگا اور تمام چیزیں الگ ہی بھگوئی جائیں گیں۔صبح اُٹھ کر:صبح اٹھ کر ان تمام کپ میں موجود سارا پانی ایک پیالے ڈال کر اس کو اچھی طرح ابالیں کہ صرف ایک کپ پانی باقی رہ جائے۔ پھر اس میں ایک چمچ زیتون اور ایک چمچ کلونجی کا تیل ڈال کر اس کو مکس کریں اور نہارمنہ پی لیں۔40 دن کیوں؟ڈاکٹر کہتی ہیں کہ: " کوئی بھی نسخہ فوراً اثر نہیں دکھاتا اور اس کو 40 دن کیلئے استعمال کرنے کا اسی وجہ سے کہا جا رہا ہے کیونکہ یہ تمام اجزاء جسم میں گرمائش پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیوب کی بلاکیج کو ختم کرنے میں اثرانداز ہوتے ہیں۔ "
In Dr Umme Raheel Tips section you can check Kuch Khwateen Ke Han Beti Ki Pediash Kiyun Hoti Hai in most easiest way. Find Kuch Khwateen Ke Han Beti Ki Pediash Kiyun Hoti Hai in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kuch Khwateen Ke Han Beti Ki Pediash Kiyun Hoti Hai totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kuch Khwateen Ke Han Beti Ki Pediash Kiyun Hoti Hai.