Koyla Se Bartan Dhone Ke Fayde

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Koyla Se Bartan Dhone Ke Fayde regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Koyla Se Bartan Dhone Ke Fayde enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Koyla Se Bartan Dhone Ke Fayde experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Koyla Se Bartan Dhone Ke Fayde
Posted By: Sohail 7165 Views 0 Comments Nov 16, 2021


پُرانے دور میں بڑے پتیلوں اور گندے کچن کو کوئلے سے صاف کیوں کرتے تھے؟ جانیئے صرف ایک کوئلہ کیسے خواتین کی بڑی مشکل آسان کرسکتا ہے

کچن صاف ستھرا اور چمکدار ہو تو کھانا پکانے میں بھی مزہ آتا ہے اور کوئی گھر آئے تو وہ بھی آپ کے کچن کی صاف صفائی پر غور کرتا ہے کہ دیکھو کتنا اچھا اور صاف ستھرا سلیقے سے سمیٹا ہوا کچن ہے۔ لیکن کچن کی صاف صفائی کرنا ہی سب سے مشکل کام ہے کیونکہ روزانہ کھانا بنتا ہے اور دیواروں پر آئل کے نشانات بھی پڑ جاتے ہیں، کہیں دھواں جم جاتا ہے، کبھی چولہا کالک دینے لگتا ہے تو کبھی کیبنٹ گندے ہو جاتے ہیں، کوئی بار بار اوون کی صفائی کرکے تھک جاتا ہے تو کسی کی کڑاہی جل جاتی ہے۔ ایسے میں خواتین مختلف قسم کے ٹوٹکے اور واشنگ کلینرز لے کر آتی ہیں تاکہ ان سے صفائی کرلی جائے۔
لیکن اگر آپ غور کریں تو پہلے وقتوں میں نہ وہ صابن سے گندگی اور میل کو صاف کیا جاتا تھا اور نہ ہی کوئی کلینر یا واشر دستیاب ہوتا تھا بلکہ پہلے وقتوں میں ایک کوئلہ ہی تھا جس کی مدد سے رگڑ کر برتنوں کو دھویا جاتا تھا۔

ایسا کیوں کرتے تھے؟

کوئلے میں دراصل کاربنز اور ہائیڈروکاربنز پائے جاتے ہیں جوکہ زنگ اور گندگی کو تیزی سے صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پہلے وقتوں میں جب کچھ نہیں ہوتا تھا تو لوگ کھانا پکانے کے لئے کوئلے کا استعمال کرتے تھے اور کوئلے پر کھانا بنانے کی وجہ سے برتن، پتیلیاں اور دیگیں بھی کالی پڑ جاتی تھیں، اس لئے ان کو صاف کرنے کے لئے بھی یہ لوگ اسی کوئلے کا سہارا لیتے تھے یہی وجہ ہے کہ پہلے کبھی کسی کے گھر میں بھی گندے برتن یا کالے برتنوں کا وجود نہیں تھا، مگر اب ڈش واشنگ بار استعمال کرنے والے گھروں میں اکثر کالے یا جلے ہوئے برتن یا پتیلیاں پائی جاتی ہیں۔

کوئلے سے برتن کیسے دھوئیں؟

کوئلے کو توڑ کر اس کو پیس لیں، پاؤڈر تیار ہو جائے گا اب اس کو کپڑے میں لگا کر یا اسکاش برائٹ میں لگا کر استعمال کریں اور جلے ہوئے گندے میلے برتنوں کو صاف ستھرا بنائیں۔

اوون کی صفائی:

اوون کی صفائی کے لئے بھی کوئلے کو اسی طرح پیس کر استعمال کریں،ا س سے نہ تو اوون کی جالیوں اور سائیڈ کے شیشے پر کوئی نشان پڑے گا اور نہ ہی کہیں سے خراب ہوگا، بلکہ جلد ہی چمک کر صاف ہو جائے گا۔

گندی دیواریں:

دیواروں پر ائل جم جاتا ہے یا میل جم جاتی ہے، اس کے لئے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالا پانی گرم کریں اس میں دو چمچ سرکہ اور کوئلے کا پاؤڈر ڈال کر مکس کریں، پھر کپڑے کو اس میں ڈوبائیں اور ساری دیواریں صاف کرلیں، لیجیئے گندی دیوار بھی چمک کر صاف ہو جائے گی۔

کیبنٹ:

کیبنٹ کی صفائی کے لئے وہی طریقہ استعمال کریں جو دیواریں صاف کرنے کے لئے بتایا گیا ہے، یہ آپ کے کیبنٹ کو اس طرح چمکا دے گا جیسے نئے ہی لگوائے ہوں۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Koyla Se Bartan Dhone Ke Fayde in most easiest way. Find Koyla Se Bartan Dhone Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Koyla Se Bartan Dhone Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Koyla Se Bartan Dhone Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg